وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف نیلام کرکے غریبوں پر خرچ کرنے کا اعلان

toshakhana-shehbaz-govt-gifts-s.jpg


وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ کے تحائف نیلام کرکے حاصل ہونےوالی رقم غریبوں پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے صحافتی تنظیموں کےو فود سے ملاقات کے دوران کہا کہ توشہ خانہ میں موجود تحائف نیلام کردیئے جائیں گے اور ان تحائف کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم غریب اور لاچار افراد پر خرچ کی جائے گی۔

شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب اقتدار میں آئے تو حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا، گزشتہ حکومت کے چارسال میں بدقسمتی سے ملک کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں،اس دور میں غرور و تکبر کو ملک نے گھیرا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا آج خود جیل میں ہے، ان کی گرفتاری مکافات عمل ہے، کل میں اسمبلیوں کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو بھیج دوں گا، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے انتخابات کروائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ 4 سال میں تعلقات خراب کیے گئے، اب دوست ممالک کہتے ہیں آپ منصوبے لائیں ہم سرمایہ کاری کریں گے، اللہ نے پاکستان کو بہت سے وسائل سے نوازا ہے مگر ہم نے سوچ لیا ہے کہ کام نہیں کرنا، ہم نےملک کی تقدیر کو بدلنا اور قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے۔
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
بے چارے نے اپنا سوٹ بیچ کر غریبوں کو آٹا مہیا کیا الیکن اب آٹا اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ ایک سوٹ میں پورا نہیں ہوتا اس لیے اب وہ توشہ خانے کی چیزیں بیچ کر آٹا فراہم کرے گا۔

پاکستان کی قسمت میں کیسی کیسے جوکر حکمران لکھ دیے گئے ہیں
 

deathchallenger

MPA (400+ posts)
Yeh bhi parh lo k who can buy these gifts? Not common awam, na-pak fauj, bureaucrats and their families only. Samajh aai?
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
جھوٹ بول رہا ہے کوئی پیسہ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا جائے گا