وزیراعظم کی گداگری پاکستان کیلئے ہے، جس پر فخر ہونا چاہیے: چودھری شجاعت

shujat-husian-on-shebaz-ss-gn.jpg

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے گدا گری کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ڈونر کانفرنس پر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کو ہر روز فقیر کہا جارہا ہے، وزیراعظم گداگری پاکستان کے لیے کررہے ہیں، جس پر فخر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال بہتر بنانے کی خاطر وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں، اگر قوم اور ملکی معیشت کی خاطر یہ کام چوک پر کھڑے ہوکر بھی کرنا پڑے تو فخر ہونا چاہیے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کیلیے جو نیک کام کررہے ہیں ہم بھی اُن کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم پر گدا گری کے الزامات لگانے والے اپنا قد بڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جینیوا میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلیے پاکستان کو 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan k liye nahi apnay NRO k liye hai.

Bhikaari ko maloom hai k agar unki govt gai aur Khan aagaya toh dobara Jail jaana parhay ga corrupt PDM beggars ko.
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
shujat-husian-on-shebaz-ss-gn.jpg

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے گدا گری کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ڈونر کانفرنس پر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کو ہر روز فقیر کہا جارہا ہے، وزیراعظم گداگری پاکستان کے لیے کررہے ہیں، جس پر فخر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال بہتر بنانے کی خاطر وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں، اگر قوم اور ملکی معیشت کی خاطر یہ کام چوک پر کھڑے ہوکر بھی کرنا پڑے تو فخر ہونا چاہیے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کیلیے جو نیک کام کررہے ہیں ہم بھی اُن کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم پر گدا گری کے الزامات لگانے والے اپنا قد بڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جینیوا میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلیے پاکستان کو 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
گداگری پر فخر ؟؟؟ 😮مودی نے پھر ٹھیک کہا تھا کہ میں پاکستان کے ہاتھ میں بھیک مانگنے والا کٹورا تھما دوں گا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
وزیر اعظم ملک کو خودمختار بنائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔​
 
ts_rana

Minister (2k+ posts)
انسان کتنا گر سکتا ہے کہ بھیک مانگنا بھی فخر کا کام سمجھا جانے لگے۔ پہلے دن سے ہی یہ حکومت اپنے آپ کو بھکاری کہہ رہی ہے۔ کس طرح کے مسلمان ہیں یہ؟؟ پیغمبر اسلام ﷺ نے فرمایا تھا کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔ اور یہ نمونے نیچے والے ہاتھ کو فخر قرار دے رہے ہیں۔
سورہ التین میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین ارتقائی حالت میں پیدا کیا۔
پھر ہم نے اُسے نچلے درجے کی طرف لَوٹنے والوں میں سب سے نیچے لَوٹا دیا۔