وزیرخارجہ کے سعودی سفیر کے سامنے بیٹھنے کے اندازپر علامہ طاہر اشرفی کاردعمل

14%D8%A7%D8%B3%DA%BE%D8%B1%D9%82%D8%A6%D8%B1%D8%B9%D8%B3%DA%BE.jpg

شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی سفیر کے طرف پاؤں کرکے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے پر طاہر اشرفی نے وضاحت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں کھینچی گئی تھی، اس تصویر میں شاہ محمود قریشی سعودی سفیر کی جانب جوتا کیے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھےدکھائی دے رہے تھے۔

تصویر کے سامنے آنے کےبعد نہ صرف پاکستانی بلکہ سعودی شہریوں کی جانب سے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور اسے شاہ محمود قریشی کی بدتہذیبی، ناشائستہ انداز اور ناقص تربیت سے تشبہہ دی گئی۔

تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی کی جانب سے ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی کی اس حرکت کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی سفیر سرکاری و عوامی سطح پر بہت احترام کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کی کمر کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر ایسے ہی بیٹھے دکھائی دیتے ہیں، رسمی ملاقاتوں میں بیٹھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے مگر شاہ محمود قریشی کمر کی وجہ سے ایسے بیٹھتے ہیں۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی سفیر گزشتہ 7 سال سے پاکستان میں ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی گواہی پوری دنیا دیتی ہے، دونوں ملکوں کی دوستی کو پسند نہ کرنے والے لوگوں نے اس تصویر کو متنازعہ بنانے اور معاملے کو اچھالنے کی زیادہ کوشش کی ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
I think one must adhere to diplomatic norms during such meetings. Coming from a person who is a career politician, such demeanor is obtuse and uncouth.
او بھای تھوڑے آسان الفاظ استعمال کرلو ویسے اچھاہی لکھا ہوگا سفیر کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آنا شیوہ رسالت مابﷺ ہے لوگ پتا نہیں کیوں سعودیوں کو گالیاں دے رہے ہیں حالانکہ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو کبھی نہیں کہا کہ عوام کی خدمت مت کرو
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سعودیوں کے میں خود بھی اتنا حق میں نہیں مگر تصویر دیکھ کر کافی شرم محسوس ہوی کیونکہ ایک تو سفیر ایج میں کافی بڑا اور بہت سینئر سفارت کار لگ رہا تھا دوسرا سفیر کے گھٹنوں اور قریشی کی جوتی کے درمیان بمشکل ایک فٹ کا فاصلہ ہوگا اگر دور بیٹھا ہوتا تو پھر بھی بہانہ مان لیا جاتا سفیر بھی جس نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہوتا ہے قریشی کی اصلی نیت کا فتور پہچان گیا لگتا تھا اسی لئے تھوڑا مسکرا رہا تھا اور بالکل بھی کنفیوذڈ نہیں لگ رہا تھا
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
او بھای تھوڑے آسان الفاظ استعمال کرلو ویسے اچھاہی لکھا ہوگا سفیر کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آنا شیوہ رسالت مابﷺ ہے لوگ پتا نہیں کیوں سعودیوں کو گالیاں دے رہے ہیں حالانکہ انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو کبھی نہیں کہا کہ عوام کی خدمت مت کرو
چل یار، گوگل پر سرچ کر لے نا۔ اگلی بار یاد رئیں گے
پنجابی وچ مطلب اے، چنگڑ
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)

Kion Saudi koi dusri duniya ki makhlooq hein?

I am so proud of Shah Mehmoud ?

کسری کا سفیر انتہای بدتمیزی سے پیش آنے کے باوجود پورے تحفظ اور احترام کے ساتھ رکھاگیا تھا کچھ یاد ہے تمہیں؟
سفیر کو عزت دینا شیوہ پیمبری ہے جس پر ہمیں فخر ہے تم بڑے شوق سے ایک معمولی سیاستدان پیر پر فخر کرتے رہو
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
چل یار، گوگل پر سرچ کر لے نا۔ اگلی بار یاد رئیں گے
بچپن میں امی کی کسی بات کے جواب میں اگر میں سر ہلا دیتا تو وہ کہتیں کہ دو کلو کا سر جو دائیں بائیں ہلا رہے ہو ایک چھٹانک کی زبان کو حرکت دے کر بتا دو یعنی بول کر
آپ نے اتنا لمبا فقرہ لکھ دیا کہ گوگل سے ٹرای کرلو مگر دو حرف اس کا مطلب بتانے میں نہیں لکھے
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
بچپن میں امی کی کسی بات کے جواب میں اگر میں سر ہلا دیتا تو وہ کہتیں کہ دو کلو کا سر جو دائیں بائیں ہلا رہے ہو ایک چھٹانک کی زبان کو حرکت دے کر بتا دو یعنی بول کر
آپ نے اتنا لمبا فقرہ لکھ دیا کہ گوگل سے ٹرای کرلو مگر دو حرف اس کا مطلب بتانے میں نہیں لکھے
میں تہاڈے لئی پنجابی وچ ترجمہ لکھ دِتا ہے ۔ اُتےجا کے پڑھ لوؤ
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
میں تہاڈے لئی پنجابی وچ ترجمہ لکھ دِتا ہے ۔ اُتےجا کے پڑھ لوؤ
واقعی اس نے چنگڑوں والی حرکت کی ہے اور دوسرا چنگڑ اس کی توجیح کتنی فنی دے رہا ہے کہ شاہ جی کی کمریا میں بل پڑھ جاتا ہے
 

Shah@5

Politcal Worker (100+ posts)
غلامانہ زہنیت کا تقاضا ہے کہ ان مغرور بادشاہوں اور ان کے نمائندوں کے سامنے ہمیشہ سر جھکا کر پیش ہوں"۔"
 

Shah@5

Politcal Worker (100+ posts)
زرا سعودی عرب میں رہنے اور کام کرنے والوں سے پوچھو کہ یہ ظالم اور متکبر عرب پاکستانی اور دیگر غریب ممالک کے ورکرز کے ساتھ کیسے پیش آتے ہیں۔۔
 

yankee babu

Senator (1k+ posts)
Not long ago i remember saudi ambassador critisizes smh performance and policy on Kashmir. he said as foreign minister could have done better for Kashmiri people.