وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی کام ہوگا :ماہرِ قانون اعتزاز احسن

aitzaz-ahsan-on-cm-punjab-govt-pak-aa.jpg


ملک بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے اور اجلاس نہ بلائے جانے کے معاملے پر بحث چل رہی ہے، قانونی ماہرین بھی اپنے رائے دے رہے ہیں، اس حوالے سے معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی نہیں بنتی۔

ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا اور اگر اسپیکر اسمبلی اجلاس نہیں بلاتا تو دیکھنا ہو گا کہ قصور کس کا ہے،اگر اسپیکر اجلاس نہیں بلاتا تو پھر اسپیکر کو پکڑیں اور ان کے خلاف عدالت جائیں اور اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں بنتی۔


اعتزاز احسن نے کہا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاسکتا اور اس طرح تو یہ سندھ میں بھی کہہ سکتے ہیں کہ کل وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں،صدر کے پاس بھی گورنر کو ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں اور صدر وزیر اعظم کے مشورے کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتے،گورنر راج کا آپشن انتہائی مضحکہ خیز ہے اور گورنر کے قصور وار اسپیکر اسمبلی ہیں وزیر اعلیٰ نہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلا سمیں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، مختلف محکموں کے ایجنڈے بھی شامل ہے۔
 
Last edited by a moderator: