وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی پیٹرول مہنگا کرنے کی شرط مان لی

petrol-mifta-and-shebaz.jpg


عوام کمر کس لیں،پیٹرول مہنگا ہوگا، نئی حکومت نے آتے ہی عوام پر بجلی کا بم گرادیا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے آگے ہار مان لی اور پیٹرول مہنگا کرنے کی یقین دہانی کرادی،سبسڈی ختم کرنے کا یقین بھی دلایا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ قرض پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش میں ہیں،اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کی شرط پوری کی جائےگی،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی،جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کےلیے زور دیا،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، حکومت ان سبسڈیز کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

امریکا میں اٹلانٹک کونسل سے خطاب میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کی جائے گی، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی شرط پوری کی جائے گی، معاشی اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لیے معاشی اصلاحات متنازع شرائط نہیں، ان پر عمل درآمد ہر صورت کرنا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فیول سبسڈی برداشت نہیں کر سکتے،غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی ضرورت ہے،پاور سیکٹر کے نقصانات 2400 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ گیس سیکٹر کا خسارہ 1500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Instead of TTP India this time invested heavily on opposition parties,

Its easy & less harming to destroy Pakistan.

Is waqt kutti bhi chorron k sath mili hovi hai.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
بھکاریوں کو انکے گھر سے بھی جوتیاں ہی پڑتی ہیں پھر اس کا غصہ فورم پر آ کر نکالتےہیں

Warner Bros Lol GIF by Joker Movie