پاکستانی سفیر کی صدر جوبائیڈن سے ملاقات،سفیر نے تعنیاتی کی دستاویزات پیش

us-jobidn-masood-khan-meet.jpg


امریکا میں پاکستان کے سفیرمسعود خان کی وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی،پاکستانی سفیر نے تعنیاتی کی دستاویزات پیش کیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، صدر جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس بنیادیں قائم کرنے کی خواہش بھی ظاہرکی۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا امریکا کے ساتھ ہرشعبے میں کام کرنے کے خواہاں ہیں،امریکی صدر سے دیگر چھیالیس ممالک کے سفیروں نے بھی ملاقات کی۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

سردار مسعود خان نے واشنگٹن پہنچنے کے بعد اپنی اسناد سفارتی چیف آف پروٹوکول کو دی تھیں جنہیں 19 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا تھا،صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے موقع پر لی گئی رسمی تصویر ہی اس پورے عمل کو مکمل کرتی ہے۔

پاکستانی سفیر نے روایتی فوٹو سیشن میں شرکت کی،دیگر ممالک کے46 سے زائد سفیر بھی روایتی فوٹو سیشن میں موجود تھے،امریکی صدر جوبائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔
کورونا کے باعث کئی سفیر ایک سال سے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے منتظر تھے۔

https://twitter.com/x/status/1536927213999767552
دوسری جانب پاکستان میں نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے لیے استقبالیہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی،ڈونلڈ بلوم جولائی میں باضابطہ اسناد سفارت پیش کرینگے، ان کے اسناد پیش کرنے میں تاخیر ان کی مصروفیات کے باعث ہورہی ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے لیے استقبالیہ تقریب کیلیے امور امریکی سفارتخانے کی مشاورت ،سفارتی طریقہ کار، پروٹوکولز کے تحت طے ہوچکے ہیں،ڈونلڈ بلوم امریکا واپسی پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

امریکیوں کی جانب سے یہ مہینوں بعد اس لیے کیا گیا ہے...... صدر عارف علوی نے پاکستان میں آئے ہوۓ نئے امریکی سفیر کی دستاویزات اور ملاقات کو پاکستانی سفیر کی دستاویزات کی پہلے منظوری سے نتھی کر دیا تھا اور اسے ملنے کا ٹائم نہیں دیا تھا
یہی بات عمران کہتا ہے کہ ان گوروں کے پاؤں پڑو تو یہ اور ذلیل کرتے ہیں لیکن اگر انہیں انکی جگہ پر رکھو تو انکی گردن کا سریا ڈھیلا ہو کر باہر آ جاتا ہے

This case is a classic example.