پاکستانی ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

pak-win-nz-pakistan-sm-t20.jpg


سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

کرکٹ کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والے ماہر مظہر راشدنے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے بنائے گئے ایک منفرد ریکارڈ کی طرف نشاندہی کی، یہ ریکارڈ پاکستان کی شاندار بولنگ کی بنیاد پر بنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1590329295138099203
پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں کوئی بھی وائیڈ یا نو بال نہیں کروائی، ٹی20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں یہ اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے جب کسی ٹیم کی جانب سے پورے20 اوورزکے اندر کوئی بھی وائیڈ یا نو بال نا کی گئی ہو۔

afridi.png


پاکستان کی جانب سے مجموعی طورپر 6 باؤلرز نے 20 اوورز پھینکےمگر کسی ایک نے بھی کوئی وائیڈ یا نو بال نہیں کروائی، یہ پاکستان کی جانب سے بھی شاندار باؤلنگ کی ایک مثال ہے۔

واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے152 رنز بنائے جسے پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں مکمل کرلیا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نےنصف سنچریاں کرکے نمایاں رہے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Wow!
Just checked the scoreboard and there were 6 'extras' (2 byes, 4 leg byes) and no wides or no balls.
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
Surely yesterday we played like champions after a very long time. Let's hope we repeat the performance in the final, of course unless establishment does not fix the match and then threat them of sharing their private videos or killing them.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
No extras Plus good fielding is also something which contribute in winning the match for you.