پاکستان ایل این جی، پی جی سی کیخلاف لندن کی ثالثی عدالت میں مقدمہ ہار گیا

LNg-pakistan%20ltd-case.jpg


پاکستان کو ایل این جی، پی جی سی کیخلاف لندن کی ثالثی عدالت میں شکست

پاکستان کو عالمی عدالت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سرکار کی ملکیتی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور پی جی پی کنسورشیم لمیٹڈ کے ساتھ آپریشن اینڈ سروسز ایگریمنٹ کو ختم کرنے کی کارروائی پر لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس ہار گئی،یہ کمپنی ایل این جی ٹرمینل ٹو کی مالک ہے اور اسے چلاتی ہے۔

26اپریل 2023 کو لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن رولز 2014 کے تحت مقرر کردہ ثالثی ٹریبونل نے پی ایل ایل کی جانب سے 14 اکتوبر 2019 کو جاری کردہ ٹرمینیشن نوٹس کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دیا تھا، جس پی جی پی سی اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے درمیان ثالثی میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔

ٹریبونل نے پی ایل ایل کو ہدایت کی وہ پی جی پی سی کو اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ 81 ہزار 272 ڈالرز کی رقم بھی فراہم کرے اور او ایس اے کی جانب سے بھی تجویز کی گئی تھی۔

پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ بعد میں پی ایل ایل میں ضم ہوگئی تھی، کمپنی نے پی جی پی سی ایل کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا تھا اور تازہ کریڈٹ ریٹنگ گارنٹی بروقت جمع نہ کروانا بتائی تھی جو ایک کروڑ ڈالر نقد یا ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے برابر تھی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جرمانے کی یہ رقم ٹھگوں سے اور خاکیوں کی انڈسٹریل ایمپائر سے وصول کی جاۓ
 

ranaji

President (40k+ posts)
کھرب پتی ارب پتی غدار ایف اے پاس یا فیل پراپرٹی ڈیلروں سے وصول کرو جو ان ڈاکوؤں چوروں سے مل کر اس ملک کو لوٹ رہے ہیں