پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار

infation-pakistan-ppt.jpg


پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا گیا, ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیا، جس میں جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک قرار پایا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد اور پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنےکی شرح 26.6 فیصد ہے۔

، رپورٹ میں کہا گیا کہ بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد اور بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سےکم ہوگئی ، پاکستان اور بنگلادیش کے سیلابوں نےمعاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کےبجائے6.3فیصدرہے گی، سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا

پاکستان میں سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا، سیلاب سے گندم کی بوئی متاثر ہو رہی ہے، سیلاب سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ,اے ڈی بی کی پیشگوئی کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر مزید گراوٹ کا شکار ہوسکتی ہے اور پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔


دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات زرمیں ماہانہ 5 فیصد اور سالانہ 14 فیصد کمی آئی ہے,جولائی تا نومبر پاکستانیوں نے 12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بینکنگ چینل سے بھیجا جبکہ نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔