پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا اب گلگت بلتستان کا دورہ

usa.png

پاکستان میں تعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ان دنوں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں, ڈونلڈ بلوم سیروتفریح کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ یو این ڈی پی کے مقامی حکومت کے ساتھ جاری منصوبوں کے دورے بھی کر رہے ہیں اور موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے بعض مقامی سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے اپنے کئی روزہ دورے میں عطاء آباد جھیل سمیت کئی تفریحی مقامات کا دورہ کیا،ہنزہ کے شاہی محل میں دعوت، روایات کے مطابق امریکی سفیر کو ٹوپی اور چوغہ بھی پیش کیا گیا،
تاہم امریکی سفیر کی اعلانیہ مصروفیات کی تفصیلات کے مطابق ہنزہ پہنچنے پر انہوں نے اپنی اولیں فرصت میں عطاء آباد جھیل کا دورہ کیا اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بھی گئے

ڈونلڈ بلوم کو تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں، یوایس ایڈ کے تحت جامعہ کے طلبا کو دی جانے والی سکالرشپ سمیت یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کے منصوبوں سمیت مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر اسمبلی رانی صنم فریاد نے بھی پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلَوم سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً خواتین کی ترقی و بہبود کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی.

ملاقات میں امریکی سفیر نے گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کیلئے اقدامات پر زور دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے گلگت بلتستان کے طلباء کے لئے امریکہ کے تعلیمی اداروں میں سکالرشپ اور داخلوں میں ترجیح دینے پرزور دیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی وفد کے ہمراہ شاہی محل کا بھی دورہ کیا۔

سابقہ چیف ایگزیکٹو و گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور سابقہ ممبر اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ نے امریکی سفیر کو خوش آمدید کہا اور ہنزہ کی روایات کے مطابق امریکی سفیر کو روایتی ٹوپی اور مقامی چوغہ پیش کیا گیا اور ہنزہ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ توانائی، صحت، تعلیم، بالخصوص ٹیکنیکل تعلیم، روزگار سمیت دوسرے شعبوں میں امریکن حکومت کی مدد کے طلبگار ہیں۔

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے طلباء کے لیے تعلیمی گرانٹ سمیت ان کو امریکن یونیورسٹیوں میں سسٹر پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس ایکسچینج کرنے کی بھی درخواست کی۔

امریکی سفیر نے آنے والے دنوں میں ہنزہ کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور کہا کہ آنے والے دنوں میں ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں مختلف پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ آخر میں امریکی سفیر نے شاہی دعوت پر بلانے پرمیزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بتایا کہ ہنزہ اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ کی طرح مضبوط رہیں گے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی گلگت بلتستان میں کئی روزہ مصروفیات کے بارے میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ بلوم نے 12 ستمبر کو پاکستان کے ساحلی شہر گوادر کا بھی دورہ کیا تھا جو ایک خاص تناظر میں موضوع بحث بنا رہا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس کے گوادر، کوئٹہ اور بلوچستان کے تمام ساحلی علاقوں، کراچی شپ یارڈ، کے پی کے سرحدی علاقوں اور اب گلگت بلتستان میں چین اور بھارت سے ملحقہ حساس ترین علاقوں میں بغیر کسی روک ٹوک کے یوں دندناتے پھرنے سے اگر پاکستان کو کسی بھی طرح کا ذرا سا بھی نقصان پہنچا تو قوم پاکستان کی ملٹری اور اسکے انٹیلیجنس اداروں کو اسکا براہ راست ذمہ دار گردانے گی
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
View attachment 7220

بین الاقوامی طور پر پاکستان کو غریب کی جورو سب کی بھابھی بنا دیا گیا اب جو چاہے جہاں چاہے کوئی مسلہ نہیں ہے
 
Bull

Minister (2k+ posts)

اس کے گوادر، کوئٹہ اور بلوچستان کے تمام ساحلی علاقوں، کراچی شپ یارڈ، کے پی کے سرحدی علاقوں اور اب گلگت بلتستان میں چین اور بھارت سے ملحقہ حساس ترین علاقوں میں بغیر کسی روک ٹوک کے یوں دندناتے پھرنے سے اگر پاکستان کو کسی بھی طرح کا ذرا سا بھی نقصان پہنچا تو قوم پاکستان کی ملٹری اور اسکے انٹیلیجنس اداروں کو اسکا براہ راست ذمہ دار گردانے گی
Duffers nay already awam ko mahngai say mar deya hay.
 
imalam

MPA (400+ posts)

اس کے گوادر، کوئٹہ اور بلوچستان کے تمام ساحلی علاقوں، کراچی شپ یارڈ، کے پی کے سرحدی علاقوں اور اب گلگت بلتستان میں چین اور بھارت سے ملحقہ حساس ترین علاقوں میں بغیر کسی روک ٹوک کے یوں دندناتے پھرنے سے اگر پاکستان کو کسی بھی طرح کا ذرا سا بھی نقصان پہنچا تو قوم پاکستان کی ملٹری اور اسکے انٹیلیجنس اداروں کو اسکا براہ راست ذمہ دار گردانے گی
Dr sahib. He is just rubbing itin the 🇨🇳's face. We in the middle are fcuked specially the new generation. The children of Army personnel, bureaucrats and politicians will enjoy and the ordinary citizens will live this pathetic miserable life.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Dr sahib. He is just rubbing itin the 🇨🇳's face. We in the middle are fcuked specially the new generation. The children of Army personnel, bureaucrats and politicians will enjoy and the ordinary citizens will live this pathetic miserable life.

I believe so!
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
ڈونلڈ بلوم اور ڈونلڈ لو

دونوں ڈونلڈ ڈکس نے پاکستان کی واٹ لگا دی

اور کمپنی ان 20 گریڈ کے افسروں کو سجدے کرتی نہیں تھکتی