پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لیں:سعودی ولی عہد

muhammad-bin-salman-and-shebaz-sharif-dp-dfl.jpg


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں سعودی ڈپازٹ کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب کی پاکستان میں جاری سرمایہ کاری کو ایک ارب سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک کرنے کے منصوبے پر غور کیا جائے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سعودی پریس ایجنسی‘ کے مطابق ولی عہد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی ڈیپازٹ کی رقم کو بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ان اقدامات کا اعلان آج (منگل) صبح کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیران دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں اور گذشتہ روز ان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ تاہم سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان جاری رابطوں کے پس منظرمیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اگست 2022 کو پاکستان کے لیے اعلان کردہ سعودی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک محدود تھی جسے اب 10 ارب تک بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Reuters Published January 11, 2023

63bde11bd9479.jpg


DUBAI: The Kingdom of Saudi Arabia (KSA) said it could increase its investments in the cash-strapped Pakistan economy to $10 billion, the Saudi state news agency reported on Tuesday, as well as increase the ceiling on deposits into the Pakistan central bank to $5 billion.

Crown Prince Mohammed bin Salman has directed a study to increase Saudi Arabian investments to $10 billion, from the previous $1 billion announced in August, the news agency reported citing a statement from the Crown Prince.

He has also asked the Saudi Development Fund (SDF) to consider raising the ceiling for Saudi deposits into the Pakistan central bank as part of measures to support the struggling economy.

Last month, the Saudis extended the terms of an existing $3 billion deposit in the central bank it made in 2021.

On Monday, international donors - including Saudi Arabia - committed over $9 billion to help Pakistan recover from ruinous floods last year, exceeding its external financing goals, at a Geneva meeting co-hosted by the United Nations and Pakistan’s government.

Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif has sought to forge closer economic ties with Gulf states to secure bigger investments.

Qatar’s sovereign wealth fund the Qatar Investment Authority (QIA) aims to invest $3 billion in Pakistan, and in October, Sharif was invited to address delegates at Saudi’s flagship investment conference, the Future Investment Initiative.

 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اسکو کہتے ہیں کہ بھکاری کو چوتھی منزل تک چڑھانا پھر کہنا ’’معاف کرو بابا‘‘

ابھی محمد بن سلمان نے پچھلے سال اگست میں اعلان کی گئی ایک بلین ڈالر کی امداد بھی نہیں بھیجی، اور اب انکو ٹرک کی نئی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے کہ کیوں نہ ہم آپ کو دس بلین ڈالر دے دیں؟ اس پر شہباز شریف ایسے ہی خوش ہوا جیسے نیچے کی منزل پر کھڑا ہوا وہ بھکاری جسکو چوتھی منزل کے مکان مالک نے اپنے پیچھے اوپر آنے کو کہا، وہ سمجھا کہ کچھ مال مِل ہی جائے گا۔

لیکن پھر محمد بن سلمان نے کہا کہ بھائی، اس پر پہلے ہم ایک جائزہ لے لیں کہ ہمیں ایسا کیوں کرنا چاہیئے؟ لہٰذا آپ واپس جائیں۔ پچھلے اعلان کردہ ایک بلین ڈالر بھی بھول جائیں، یعنی کہ ’’معاف کرو بابا‘‘

اب اس پر بھی نونی خوش ہیں، تو خوشی کا قصور ہے