پاکستان میں 37لاکھ افغان پناہ گزین،کراچی میں 20 لاکھ بنگلہ دیشی رہائش پذیر؟

62af2ec55720b.jpg


پاکستان میں 37 لاکھ افغان پناہ گزین،کراچی میں 20 لاکھ بنگلہ دیشی رہائش پذیر

پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے,پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں بیرون ممالک سے پناہ گزیں کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہیں ، ان میں37لاکھ افغان باشندے بھی شامل ہیں,جو1979 ء میں افغانستان پر سوریت یونین کے حملے کے بعد نقل مکانی کرکے پاکستان آگئے تھے۔

پاکستان اپنی بین الاقوامی سر حدوں کا تقدس بحال کرنے کے لئے 17لاکھ غیر قانونی تا رکین وطن کو بے داخل کرنا چاہتا ہے,اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیں کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال جون تک پاکستان میںرجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی تعداد 13لاکھ ہے، ان کے علاوہ 10لاکھ بنگلہ دیشی بھی پاکستان میں غیر قانونی طور پر آباد ہیں جو صرف کراچی میں رہتے ہیں ۔

کراچی میں بنگالی برادری کی افراد ی قوت 20لاکھ بتاتی جاتی ہے ۔ جن کے پاس شناخت کے لئے کوئی سرکاری دستاویزات نہیں ہیں,امریکی تھنک ٹینک پیور یسرچ سنٹر واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں تارکین وطن کی تعداد 4کروڑ 41لاکھ ، جرمنی میں ایک کروڑ21لاکھ 70ہزار ، روس میں ایک کروڑ 16 لاکھ 50ہزار ، برطانیہ میں88لاکھ 40ہزار ہے

فرانس میں79لاکھ ، کینیڈا میں78لاکھ 60ہزار ، آسٹر یلیا میں 70لاکھ 4ہزار ، اسپین میں59لاکھ 50ہزار اور جنوبی افریقا میں40لاکھ 4ہزار ہے جن دیگر ممالک میں پناہ گزیں رہتے ہیں ۔

جاپان (23لاکھ )ہالینڈ (20لاکھ ) اسرائیل 19لاکھ سو ئیڈن 17لاکھ 50ہزار ، میکسیکو 12لاکھ یونان 12لاکھ ، پولینڈ 6لاکھ 40ہزار اور ہنگری 5لاکھ شامل ہیں۔

اس وقت 14 لاکھ افغان باشندے پاکستان میں قانونی طور پر مقیم ہیں، جبکہ محتاط اندازے کے مطابق غیر قانونی افغان تارکین وطن کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔

کسی بھی ملک کے لیے دستاویزات کے بغیر رہنے والے تارکین وطن درد سر بن سکتے ہیں، لہٰذا پاکستان کا یہ مؤقف درست ہے کہ تمام غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کیا جانا چاہیے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

قائم مقام وزیردفاع مُلا محمد یعقوب مجاہد نے افغان مہاجرین کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”غیر منصفانہ“ فیصلہ قرار دیا۔

محمد یعقوب مجاہد نے کابل میں پولیس اکیڈمی کی 14ویں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی نگراں حکومت کے 31 اکتوبر تک افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”غیر منصفانہ“ فیصلہ قرار دیا ہے۔

ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اس فیصلے سے افغانستان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں افغان مہاجرین کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں بند کریں۔