پاکستان وسائل استعمال کرتا تو سیلاب کی تباہی سے بچ سکتا تھا،بلوم برگ

8bloombergselabbachaja.jpg

پاکستان کو حال ہی میں موسمیاتی تبدیلی سے ہوئی تباہی سے بچایا جا سکتا تھا لیکن سالہا سال سے ہوتی آرہی بدعنوانی اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے وسائل کے استعمال نہ کیے جانے کے باعث پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے وسائل استعمال کرنے سے ہی آئندہ ایسی کسی تباہی سے بچا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ادارے بلوم برگ (ایشیا ایڈیشن) کے کالم نگار ڈیوڈ فکلنگ نے مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے کالم میں لکھا ہے کہ پاکستان کو حال ہی میں موسمیاتی تبدیلی سے ہوئی تباہی سے بچایا جا سکتا تھا لیکن سالہا سال سے ہوتی آرہی بدعنوانی اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے وسائل کے استعمال نہ کیے جانے کے باعث پاکستان میں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، وسائل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے استعمال کرنے سے ہی آئندہ ایسی کسی تباہی سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 1000 سے زائد افراد کی جان لینے والے سیلاب نے پاکستان کو 10 بلین سے ڈالر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، 1.16 بلین ڈالر پاکستان کو ملنے سے پاکستان مزید قرضوں میں ڈوب جائے گا۔ سیلاب کا مسئلہ عالمیگر ہے اور حل بھی کچھ مختلف نہیں ہیں، ترقی یافتہ ممالک اپنے بجٹ کا بڑا حصہ سیلاب سے بچنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

امریکہ نے مسی سپی میں پچھلے سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد 1928ء کا فلڈ کنٹرول ایکٹ بنایا گیا تھا جو اس وقت امریکی حکومت کی طرف سے منظورشدہ سب سے بڑا عوامی منصوبہ تھا جس کی لاگت پاناما کینال سے زیادہ تھی جبکہ چین کے بجٹ کا بڑا حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صحت کی دیکھ بھال یا ریلوے کی تعمیر پر خرچ رقم سے کئی گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا آبپاشی نظام دنیا میں سب سے بڑا ہے لیکن اس کی مرمت اور بہتری کیلئے کوئی وسائل استعمال نہیں کیے جا رہے، سکھر بیراج ڈیموں اور نہروں کا ایسا نظام ہے جس کی حالت توجہ طلب ہے، پاکستان کے چاروں صوبوں میں پانی اور فنڈ کی تقسیم پر تنازعات اور کرپشن کے باعث آج بھی پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔ قدرتی آفات کے خطرات سے نپٹنے کیلئے پاکستان نے خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کی تقریباً 15 فیصد آبادی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایک کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد کے دونوں جانب تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ تربیلا میں 57 فیصد گنجائش رہ گئی ہے۔ پاکستان کے مقابلے میںآبادی کے لحاظ سے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں سے صرف مصر بڑھتی آبادی کیلئے درکار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے قاصرہے۔ پاکستان کو ملنے والی رقم کو مستقبل میں موسمیاتی اثرات کے باعث قدرتی آفات سے نپٹنے کیلئے اقدامات کے بجائے صرف تباہی سے پیدا ہونے والے نقصانات کی تلافی کیلئے خرچ کیا جائے گا۔

Capture.jpg


انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی ضرورت ہے۔ دنیا کے غریب ترین ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے بچانے کے لیے امداد دینے کا امکان انتہائی کم ہے۔

سیلاب اور قدرتی آفات کو پیسے سے روکا نہیں جا سکتا، صرف معیشت کو بچایا جا سکتا ہے۔ امیر ممالک کی طرف سے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے غریب ممالک کو گرانٹ دینے کا امکان اب بھی بہت کم ہے۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
اِس بد قسمت ملک کوجرنیلوں نے کھایا ہے، یا پھر امرتسری بھڑووں نے ۔ ۔ ۔ ۔
۔75 سالہ پاکستان میں 30 سال اس ملک کو جرنیلوں نے برباد کیا، اور
۔ 37 سال سلطنتِ شریفیّہ قائم رہی

 
Last edited:

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
کیونکہ سارے حرامی بُوٹوں اور چپلوں والے خان کو بند باندھنے میں مصروف تھے
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
غریدہ- نون لیگ نے ڈیم بنانے کے لئیے بہت میٹنگز کیں۔ چالیس سال سے عوام کا دکھ ان کو لندن بہا لے گیا۔

سلیم صافی- نواز شریف چالیس سال سے ڈیم بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ ان کو ہمیشہ سے احساس ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عمران خان نے چار سالوں میں وسائل استعمال کیوں نہیں کئے - پی ڈی ایم و دیگر
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
220 million Pakistani peoples have been being hostages by 200 elite multinational families.These families have been ruling for last 70 years and made a spiderweb kind of ruling system to rule the country Pakistan.Until this spiderweb broken,the peoples of this country will suffer.
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
ghareeb awam ka $10 billion ka nuqsan hua hai to koi masla nahi... IMF se chor or chokidar ko $1.16 billion mil giay... or haan ab flood ke naam per milnay wali amdad ko to bonus samajh ker chor or chokidar main banta jaay ga...
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جو وسائل استعمال ہو نے تھے وہ تو ان حرام زادوں چوروں فراڈیوں منی لانڈروں ڈاکوؤں نے یہاں لندن ، سپین فرانس اور بلجیم ملیشیا اور دوبئی میں اپنے مردود حرام زادے خنزیر ی نسل کے باپ کا مال سمجھ کر جائیدادیں خرید لی تھیں
 
Last edited:

sangeen

Minister (2k+ posts)
سجیلے جوانوں کو سیلاب میں ہی تو موقع ملتا ہے مہنگے فینسی موٹر بوٹس استعمال کرنے کا۔۔۔ ساتھ میں فوٹو سیشن اور زندہ باد کے نعرے الگ۔