پاکستان کی داستان دنیا کو سنانے آیا ہوں : وزیراعظم شہباز شریف

shehbaz-sharif-newyrk-story-pak.jpg


وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی داستان دنیا کو سنانے کے لیے چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کے غم اور درد کی داستان ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1572099146051616770
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کو نیویارک پہنچ گئے تھے۔

وزیراعظم آفس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 21 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے بھی ملاقات ہوگی۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی دوطرفہ ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے شیڈول عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی فن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوگی۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
World please give me more aid so that I and my fucking brother can buy more houses in London and around the world.
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Catoone Azam Showbaz Bhikari is a big embarrassment for Pakistan. Bajwa type Neem khwanda and corrupt generals have the same intellectual level as this joker.