کے پی بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے کئی آزاد امیدوار پی ٹی آئی شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے بنوں سے نو منتخب ویلج کونسل ممبران نے ملاقات کی۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران جیتنے والے 40 کے قریب آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) شامل ہوگئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نو منتخب ویلج کونسل ممبران کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔
وزیر اعلی کے پی کے محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بنوں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کے آنے سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے تحصیل چیئرمین کے لئے بلا واسطہ انتخابات منعقد کئے۔