پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے مل کر کریں گے،نگراں کابینہ

BRT-peshawer-metro-pak.jpg

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سےکرانے کی منظوری دے دی،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے۔

شاہد خٹک نے مزید کہا تحریک انصاف کا بی آر ٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتاچلتا ہےگڑبڑ ہوئی ہے، بی آر ٹی ٹرانسپورٹ کے انڈر ہوتی ہے اور وزیرٹرانسپورٹ اس کا چیئرمین ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا عجیب تویہ ہے یہاں ایک سرکاری افسربی آر ٹی ٹرانسپورٹ دیکھ رہا ہے، بی آر ٹی کی تعمیر لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کی اور اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔

شاہد خٹک کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پی ٹی آئی کے لوگ تعاون نہیں کررہے، بیورو کریٹس الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ہماری کوشش ہے وزیر اعظم ،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہمیں اختیار دیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم بیورو کریسی میں دوسرے لوگ لائیں گے، تمام پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم الیکشن کرائیں گے، آئین کے مطابق ہماری نگراں حکومت کا وقت پورا ہو چکا ہے۔

نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے بنائے ڈیمز کی بجلی بنانے کی کوئی صلاحیت نہیں، دریائے کابل پر سیلاب سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی رکاوٹوں میں بھی اربوں روپےکی کرپشن کی گئی۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

نگران حکومت کی تو موت واقعی نہیں ہو گئی ، یہ اپنی طبعی عمر پوری کر چکی ہے
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
It's funny when you hear about accountability in the Banana republic headed by Corrupt PDM beggars and their shameless handlers.