پنجاب پولیس کا ملزموں ومجرموں کی شناخت کیلئے جدید نظام متعارف

punjab-police-new-system-pak.jpg


جدید ترین شناختی نظام سے مطلوب ملزموں اور مجرموں کی تلاش موثر طریقے سے ہو سکے گی: رپورٹ

پنجاب پولیس کی طرف سے مشتبہ ملزموں اور مطلوب مجرموں کی گرفتاری کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملک کے معروف انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کی جدید ٹیکنالوجی سے مدد سے مطلوب مجرموں کی گرفتاری، مشتبہ ملزموں کے تعاقب ، احتساب، انحصار اور کارکردگی بہتری بنانے کیلئے جدید ترین شناختی نظام "فیس ٹریس سسٹم (ایف ٹی ایس) " متعارف کروا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے متعارف کروائے جدید ترین شناختی نظام "فیس ٹریس سسٹم" میں 1 کروڑ 80 لاکھ کے قریب مشتبہ ملزموں اور مجرموں کی معلومات شامل کی گئی ہیں۔ اس جدید ترین شناختی نظام کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے مطلوب ملزموں اور مجرموں کی تلاش موثر طریقے سے کر سکیں گے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کے تیارکردہ جدید ترین سسٹم کا افتتاح آج آئی جی پنجاب عثمان انور نے کیا۔ سربراہ آئی ٹی ونگ ڈی آئی جی احسن یونس نے جدید ترین شناختی نظام میں ملزموں اور مجرموں کی شامل کی گئی معلومات پولیس کے مختلف ذرائع ومتعلقہ محکموں سے حاصل کیں۔ ایف ٹی ایس کو پنجاب کے تمام تفتیشی افسران کیلئے قابل رسائی بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اس سے قبل روایتی طریقوں پر انحصار کرتے تھے جس میں ذرائع اور وقت ضائع ہوتا تھا لیکن اس جدید شناختی نظام سے ایک بٹن دبا کر تفتیشی افسران مشتبہ افراد وملزموں کی شناخت کی تصدیق کر سکیں گے۔ ایف ٹی ایس کو مشتبہ افراد اور ملزموں کی شناخت اور رسائی میں سی سی ٹی وی کیمرے ودیگر ذرائع بھی معاون ہو ں گے۔

فیس ٹریس سسٹم کیلئے پنجاب پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے 1 کروڑ 60 لاکھ افراد، کرائم ریکارڈ برانچ سے 18 لاکھ افراد، خدمت مراکز سے 13 لاکھ افراد جبکہ پنجاب کی جیلوں سے 3 لاکھ مشتبہ افراد وملزموں کی تصویریں اور معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ فیس ٹریس سسٹم کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مطابقت رکھ کر تیار کیا گیا جس سے مجرموں کی درست شناخت کے بعد تیزی سے گرفتاری یقینی بنائی جائیگی۔

آئی جی پنجاب وڈی آئی جی آئی ٹی ونگ نے تربیت اور پولیس کی طرف سے شہریوں کی رائے کے ذریعے سسٹم بہتر بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فیس ٹریس سسٹم کو دیگر متعلقہ اداروں کے ڈیٹابیس سے منسلک کر کے بہتر بنائیں گے۔ سربراہ آئی ٹی ونگ پنجاب پولیس احسن یونس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کو اس جدید سسٹم بارے اطلاع دے دی گئی ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ جلد سے جلد فیس ٹریس سسٹم کو جرائم میں کمی کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن، ای پولیس پوسٹ ودیگر ذارئع سے منسلک کر دیا جائے۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Iss ka nuqsaan to Punjab police ko hee ho ga. Saare mujrim to Punjab police ne bharti kiye hue hain
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
Pakistan me tamam security forces hi asal me saari tabahi ke zimme daar he,in sab ko khatam kar ke new structure create karna chahiay..

New blood competitive peoples on merit..