پیٹرول بحران کا خدشہ ، پیٹرول ڈیلرز کا کل سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

pump-close.jpg


ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھنے پر کل سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، ترجمان کے مطابق کل سے گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک بھر میں صبح چھ بجے سے پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

ترجمان پیٹرول ڈیلرز نے بتایا کہ حکومت نے سترہ نومبر تک چھ فیصد مارجن کرنےکا وعدہ کیاتھا، اب مطالبات پوری ہونے کی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے، جب تک نوٹیفکیشن جاری ہوگا احتجاجاً ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔


سیکریٹری نعمان بٹ نے بتایا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں،ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے،حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا،حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ عوام کوصرف سرکاری پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب ہوگا، پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں،معمول کے مطابق کام کریں گے،دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
 
Last edited by a moderator:

Landmark

Minister (2k+ posts)

Ye Choor or Daku humare

Handsome ke khlaf sazash kr rehe hn

or kaptan is ka notice lega