پیپلزپارٹی مصلحت کا شکار رہی تو 6سیٹیں بھی نہیں لے سکے گی: اعتزاز احسن

aitazaz-ahsan-bilawal-bhutto-imran-khan-ppt.jpg


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر پیپلز پارٹی مصلحت کا شکار رہی تو 6 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔


میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر ہم پنجاب میں ایسے ہی چلتے رہے تو مصلحت کرنے والے ہمارے سگے نہیں ہیں وہ پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں ہم پھر سی یا ڈی کلاس کی ٹیم ہوں گے اور مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا،نواز شریف نے بی بی کے خلاف پنجاب میں تقاریر کیں تھیں اس کے باوجود ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا مگر نوازشریف نے پھر بھی آصف علی زرداری کے خلاف کیس بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصالحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے بڑے مخالف ہیں، یہ ہمارے سگے نہیں ہوسکتے یہ ہمارے جیالوں کے خلاف ہیں اور پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے۔

اگر ہم اب بھی مصالحت پر قائم رہے تو پہلے پنجاب سے چھ سیٹیں نکلی تھی اب کی بار وہ بھی نہیں نکلیں گی اگر اسی طرح چلتے رہے تو صوبے میں مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کا ہی ہوگا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

لیکن بغیر سیٹوں کے ہی باپ صدر اور لونڈا وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں

اعتزاز احسن اُس کا کیا ہو گا ؟؟؟
 
Last edited:

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
امید ہے کہ غلیل والوں نے پچھلے نو ماہ میں کچھ نہ کچھ تو سبق سیکھا ہو گا۔ ان کی سپورٹ کے بغیر باپ بیٹے کے خواب خواب ہی رہیں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Lekan Billo tu US ko assurance de kar aae ha ke wo log next G election m majority hasal karnay ja rehay hain.
 

Masud Rajaa

Siasat member
Sharifs and Zardari know that If Khan comes back again into power, that will be the end of them. Now they do not care what it takes to get rid of Khan, they have to do it or they will be rotting in Jail for the rest of their lives. Pakistan is most likely going to default on their loans and they will have to give on their nuclear weapons. Sharifs and zardari do not care about that because it is do or die for them. It needs to be investigated, how Bajwa got invovled with them, how much he sold Pakistan for!