پیپلزپارٹی کا پیٹ چیر کر اپنے چرائے ہوئے ووٹ نکالوں گا: سراج الحق

siraj-ulhaq-pti-stm.jpg


امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں اپنے چرائے گئے ووٹ پیپلز پارٹی کا پیٹ چیر کر نکالوں گا۔

کراچی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے شہر کا میئر جیالہ ہوگا، جب شہر سیلابی کیفیت میں تھا، میں نے سکھر بیراج میں تین لاشیں ڈوبی دیکھیں، اس مصیبت کے لمحے میں جیالہ کہاں گیا تھا؟


امیر جماعت اسلامی نے پی پی سے مطالبہ کیا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، آپ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں ، ورنہ پیپلز پارٹی کا پیٹ چیرکراپنے چرائے ہوئے ووٹ نکالوں گا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاڑکانہ، شکارپور اور خیر پور کو آباد کرے، 14 سالوں سے اس صوبے میں تمہاری حکومت ہے، کیا ابھی آپ کراچی کو مزید کھنڈر بنانا چاہتے ہیں؟

سابق صدر آصف زرداری کو دھمکی دیتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب لوگوں کے مینڈیٹ کو قبول کریں، آپ کو ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا پڑے گا، ہم نے کارکنوں کو روک رکھا ہے، اگر مینڈیٹ چھینا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کا حق لیکر رہیں گے، لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا ہے، اس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

مولوی صاب رہنے دیں، آپ میں اتنا ترپڑ ہی نہیں ہے . ابھی پچھلے سال آپ زرداری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں فرما رہے تھے کہ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سندھ سے کرپشن دور کرے گی . اس عہد و پیماں کا کیا ہوا ؟؟؟

ایسی ہی باتیں شہباز شریف نے بھی کہی تھیں کہ آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر چوری کا پیسہ نکالوں گا . اب دیکھ لیں
 

Mikkix

Minister (2k+ posts)
establishment and ppp will not give a single penny to karachi. they will only loot karachi.