پی ٹی آئی کارکن کی موت پرعمران خان کا اظہار تعزیت،قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ

imran-khan-pti-worker-kkr.jpg


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے ایک ورکر طحہٰ شیخ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور تاحال قاتل کی گرفتاری نہ ہونے پر سندھ پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1582942725804298240
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ طحہٰ کو 7 اکتوبر کے روز اس کے گھر کے سامنے گولیاں ماری گئیں۔ جوکہ دیکھنے میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔ یہ نوجوان ٹائیگر اب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مقتول کارکن کیلئے دعائے مغفرت کی۔

https://twitter.com/x/status/1582357481707040768
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ایم این اے عالمگیر خان کے پرسنل سیکرٹری طحہٰ شیخ پر 7 اکتوبر کے روز کراچی کے علاقے اسکیم 33 ملک سوسائٹی میں قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اسے زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں ذاتی تنازع کو قتل کی وجہ قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1582683274270281730
طحہٰ شیخ کی والدہ نے بدھ کے روز کراچی میں سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کیلئے انصاف کا تقاضہ کیا تھا۔
 

Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
sab haraami log apne anjaam ko zaroor hi pohnchen ge. aaj nahin to kal. yaad rakhen khudaa apne mission ko aage le jaane waalun ke khoon ko rahegaan nahin jaane deta. aik doosre per zulmo ziyaadati kerne waale khudaa ke qanoon ke mujrim hen. See HERE.
 

ranaji

President (40k+ posts)
پولیس نے قتل کی وجہ زاتی تنازع بتایا
اور وہ ذاتی تنازع زرداری , مراد شاہ اور ہیجڑے بلاول زرداری سے تھا