چوری کی لگژری گاڑی امپورٹ کرنےو الے ایک ملزم کی ضمانت منظور

8karachicarzamant.jpg

برطانیہ سے چوری کی لگژری گاڑی امپورٹ کرنے اور کراچی کے پوش علاقے سے برآمدگی کے کیس میں ایک ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی کسٹم عدالت میں برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے 2 ملزمان کی جانب سے ضمانت کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے ایک کی ضمانت منظور اور دوسرے کی مسترد کردی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1572642369018728450
ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم جمیل شفیع کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی جبکہ نوید یامین بلوانی کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ سے چوری شدہ گاڑی کراچی کےعلاقےڈیفنس سے برآمد ہوئی، گاڑی قانونی باقاعدہ طور پر امپورٹ کی گئی تاہم بعد میں پتا چلا کہ یہ گاڑی برطانیہ سے چوری ہوئی تھی ، 3 ستمبرکو ڈیفنس کے علاقے میں واقع ایک کوٹھی پر چھاپہ مار کر لگژری گاڑی بینٹلے ملسین وی ایٹ آٹو میٹک برآمد کی گئی،کسٹم حکام کے مطابق گاڑی کی مالیت تیس کروڑ روپے سےزائد ہے، گاڑی امپورٹ کرنےوالے ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں تین سو ملین روپے کی چوری کاالزام ہے۔