چیئرمین نیب کی نوکری کےدن ختم ہونے کو ہیں،شاہدخاقان عباسی

8abbasichairmananb.jpg

چیئرمین نیب کی نوکری کے دن گنے جاچکے ہیں،کراچی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں دعویٰ کردیا، انہوں نے کہا کہ نیب ملک کاسب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے، چیئرمین نیب بتائیں چار برسوں میں کتنے سیاستدانوں کا احتساب کیا، انکا کام لوگوں پر جعلی مقدمے بنانا اور پیسے پکڑنا ہے۔

شاہدخاقان عباسی مزید کہا کہ عمران خان پرآئین توڑنےکاآرٹیکل6 لگتاہے، صوبوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ سندھ میں گورنرراج لگایا جارہاہے، گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب میں لگائیں، پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار بھی اکثریت کھوچکے ہیں، حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے،ایسی کوئی مثال نہیں کہ اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں، حکومت اس وقت ایک ارب دینے کو تیار ہیں، اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں،ہم شفاف الیکشن چاہتےہیں اقتدارنہیں چاہتے۔


دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں آج رات پولیس گردی کی گئی تو اس کے ذمے دار وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید ہوں گے۔

سابق وزرائے اعظم نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہو گی،آئین شکنی کرنے، ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لیے تیار رہنا ہو گا، ارکانِ قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا۔

مشترکا بیان میں مزید کہا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہاؤس میں دہرائی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،عمران خان 172 ارکان لا نہیں پا رہے، حکومت پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ارکان کے اغواء کی تیاری کر رہی ہے،اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں،آئین، جمہوریت اور پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، ’’نہیں چھوڑوں گا‘‘ کہنے والے کو سب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
 

NaFarman

Politcal Worker (100+ posts)

امریکا میری پتلون واپس کرے
میں نے شیروانی کے نیچے پہننی ہے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بہت ہو گئی. نیب نے قومی چوروں کو مشکل میں ڈالے رکھا. اب انہیں سکھ کا سانس لینے دو​