کراچی :تعلیم پر دھیان نہ دینے پر باپ نے بیٹے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

study-kid-father-bn.jpg


کراچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں باپ نے بیٹے پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دو دن زیر علاج رہنے کے بعد بیٹا انتقال کر گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، واقعہ پڑھائی میں دل نہ لگانے اور پتنگ اڑانے کی ضد کرنے پر پیش آیا۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ انسپکٹر سلیم خان نے بتایا کہ 14 ستمبر کو اقبال مارکیٹ کے رہائشی نذیر خان کے 12 سالہ بیٹے شہیر نے اپنے والد سے پتنگ اڑانے کی ضد کی، اس دوران جب باپ نے بیٹے سے پڑھائی کے بارے میں پوچھا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکا۔

باپ نے بیٹے سے اسکول کے ہوم ورک کے بارے میں سوال کیا تو بھی بچے نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر اس کے باپ نذیر خان کو بچے پر غصہ آگیا۔
پولیس کے مطابق چیخ و پکار سن کر بچے کی ماں شازیہ بھی اسے بچانے آئی اسی دوران والد نذیر بھی اس پر کمبل اور دیگر کپڑے ڈال کر اسے بچانے کی کوشش کرنے لگا، بچے کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں بچہ دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد 16 ستمبر کو انتقال کر گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق بچے کی تدفین انتقال کے اگلے روز ہی کر دی گئی اور اس دوران پولیس کو کسی نے کچھ نہیں بتایا تاہم پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ کوئی بچہ اورنگی ٹاؤن میں جھلس کر انتقال کرگیا ہے۔

پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ان کے ہی علاقے اقبال مارکیٹ کی ہے جس پر وہ نذیر کے گھر پہنچے تاہم نذیر گھر پر نہیں ملا جس کے بعد انھوں نے اس کی اہلیہ شازیہ کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو شازیہ نے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایس ایچ او کے مطابق باپ نے بیٹے کو ڈرانے کے لیے گھر میں رکھا مٹی کا تیل اور تھنر جوکہ وہ اپنے گھر میں رنگ کرنے کے لیے لایا تھا پھینک دیا جس پر بچہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگیا، نذیر نے اسے ڈرانے کے لیے ماچس کی تیلی جلائی اور اس پر پھینک دی جس سے شہیر شعلوں کی نذر ہوگیا۔
 

Islamabadi1

Minister (2k+ posts)
The mother can forgive the father under the arab tribal laws inserted into the penal code. COme on forgive his murder isntead of wasting our time and money on prosecution and imprisoning the guilty