کسانوں کا احتجاج کامیاب،مودی سرکار متنازع قوانین واپس لینے پر مان گئی

4modi.jpg

بھارت میں کسانوں کا ایک سال سے جاری احتجاج رنگ لے آیا، مودی سرکار بھارتی کسانوں کے آگے شکست کھاگئی،کسان اپنے مطالبات پر ڈٹے رہے جس ہر بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین منسوخ کرنےکااعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاج پر بیٹھے کسانوں کو گھروں کو واپس لوٹنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت نے نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا فیصلہ کرلیا ہے، کابینہ آئندہ مہینےقوانین کی منسوخی کی منظوری دےگی۔

نریندر مودی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے 2020 میں پاس ہونے والے تین زرعی قوانین واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، حکومت رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں باقاعدہ قواعد و ضوابط کے ذریعے زرعی قوانین منسوخ کر دے گی۔

بھارتی کسان ایک سال سے حکمراں جماعت بی جے پی کے منظور کردہ تین متنازع زرعی قوانین کی واپسی کا مطالبہ لئے سراپا احتجاج تھے،قوانین میں اناج منڈیوں کو ختم نہ کرنے، اناج کی کم سے کم ایکسپورٹ پرائس یا ایم ایس پی کو برقرار رکھنے اور کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے مطالبات شامل تھے۔

کسان پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک سال سے احتجاج کررہے ہیں، پرتشدد مظاہروں میں کسان اور بی جے پی کے کارکن بھی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چند ماہ قبل ایک بی جے پی کے وزیر کے بیٹے کی گاڑی نے احتجاج پر بیٹھے کسانوں کو کچل دیا تھا،جس پر مشتعل کسانوں نے گاڑی کو نذر آتش کرتے ہوئے اس میں سوار 4 افراد کی جان لے لی تھی۔
 
Landmark

Minister (2k+ posts)

kia humara DONKEY KING be
NRO for his own fallows waps gha ?
 
Allama G

Minister (2k+ posts)
Killer of Gujrat, after killing hundreds of his own men, finally agrees to take back his black laws. Still I believe it's a political stunt.