کینیا کا ارشد شریف کے قتل کیس میں مزید تعاون سے انکار؟

arshad-sahrif-kenya-case-pak.jpg


کینیا نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں مزید تعاون سے ایک بار پھر انکار کردیا، سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس پر پاکستان نے کینیا کے حکام سے خط لکھ کر ارشدشریف قتل کیس کی نئی تحقیقات کے لئے اجازت طلب کی تھی۔

خط کے جواب میں کینین حکام نے کہا تفتیش میں پاکستان کے عمر شاہد حامد اور اطہر وحید سے بھرپور تعاون کیا تھا، نئی تحقیقات کا بھی مختلف نتیجہ نہیں نکلنے لگا۔

کینین حکام کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں ضروری تعاون پہلے ہی کرچکے،سپریم کورٹ کا حکم پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

کینیا کے حکام 5 سے زائد بار پاکستان کی درخواست رد کرچکے ہیں ، عدم تعاون سے متعلق پاکستان اور کینیا کے حکام نے جیو نیوز کو تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی تفتیش کاروں کی رپورٹ میں کینین حکام پر تنقید سے مقامی ادارے سخت ناراض ہیں، ارشد شریف قتل کیس پر کینیا حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ اب تک شائع نہیں ہوئی،ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے کر نئی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔