گوجرانوالہ :پنجاب پولیس کا اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئےپکڑا گیا

police-pak-goat.jpg


اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں بھائیوں کو پکڑ کر ان کی درگت بنا دی: رپورٹ

ملک میں جرائم میں کمی لانے کیلئے قائم کیے گئے پنجاب پولیس کے اہلکار خود ہی جرائم میں ملوث نکلے۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ پولیس کا ایک اہلکار اپنے بھائی کے ساتھ بکرا چوری کی واردات کرتے ہوئے موقع پر پکڑا گیا،

دونوں بھائیوں کو پکڑ کر اہل علاقہ نے ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر درگت بنا دیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہل علاقہ کی طرف سے پکڑے گئے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی مشتعل ہجوم سے جان چھڑوائی۔

پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، وقاص نامی پولیس اہلکار اور اس کا بھائی گوجرانوالہ کے علاقہ لوہیانوالہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ دونوں بھائی اڑوپ موڑ کے علاقے میں ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے انہیں پکڑ لیا اور ڈندوں سے پٹائی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص نامی پولیس اہلکار گوجرانوالہ جیل میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا تھا، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں نامعلوم چوروں نے کلرسیداں کے نواحی علاقے چوآ خالصہ میں ایک ہی دن میں 10 بکریاں چوری کرلیں۔

چوآخالصہ کے رہائشی بکری پال افراد کا کہنا ہے کہ ان کی بکریاں گھر کے قریب ہی کھیتوں میں تھیں کہ نامعلوم چوروں نے دن کے وقت 10 بکریاں چوری کرلیں۔ مالکان کے مطابق چوری ہونے والی بکریوں کی تعداد 10 ہے جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔پولیس تھانہ کلرسیداں کی طرف سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
لگتا ہے وہ بکرا کسی فوجی کا تھا جب ہی وہ پولیس والا پکڑا گیا۔
اگر کسی بلڈی سویلین کا ہوتا تو وہ بلڈی سویلین پکڑا جاتا پولیس والا نہیں
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پچھلے چالیس سال سے یہ دونوں گنجے بھائی پنجاب پر بلا شرکت غیرے حکومت کر رہے ہیں . اپنا یہ ظالمانہ راج قائم رکھنے کے لیے ان دونوں نے سب سے زیادہ انویسٹمینٹ پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ اور مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے اپنے بندے بھرتی کرکے کی ہے . نتیجہ اب سب کے سامنے ہے . ہر روز کسی نا کسی شہر میں اب یہ پلسیے وارداتیں کرتے ہوئے پکڑے جا رہے ہیں لیکن پھر بھی کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ ان کالی بھیڑوں کو پولیس سے نکال سکے
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا ہے وہ بکرا کسی فوجی کا تھا جب ہی وہ پولیس والا پکڑا گیا۔
اگر کسی بلڈی سویلین کا ہوتا تو وہ بلڈی سویلین پکڑا جاتا پولیس والا نہیں
No doubt, Lunber one muneeray mistry na aisee kam per lagai houye hay.
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

پچھلے چالیس سال سے یہ دونوں گنجے بھائی پنجاب پر بلا شرکت غیرے حکومت کر رہے ہیں . اپنا یہ ظالمانہ راج قائم رکھنے کے لیے ان دونوں نے سب سے زیادہ انویسٹمینٹ پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ اور مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے اپنے بندے بھرتی کرکے کی ہے . نتیجہ اب سب کے سامنے ہے . ہر روز کسی نا کسی شہر میں اب یہ پلسیے وارداتیں کرتے ہوئے پکڑے جا رہے ہیں لیکن پھر بھی کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ ان کالی بھیڑوں کو پولیس سے نکال سکے
Ya gand saf hotay hotay time lagay ga, laiken ho jaiye ga Inshallah.