ہمارا مقابلہ پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور "نامعلوم افراد" سے ہے:عمران خان

imran-khan-kkp.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے عوام کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نامعلوم افراد سے ہے۔

انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آج جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، سب لوگ وہاں ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ یہ چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1581492506599911424
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کراچی، ملتان، فیصل آباد، ننکانہ، پشاور، مردان اور چارسدہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

تمام حلقوں میں سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
آسان لفظوں میں عمران خان کا مقابلہ سارے حرامیوں کے ساتھ ساتھ اسرائل انڈیا اور امریکہ سے ہے اللہ عمران خان کا حامی و مدد گار ہو
آمین