ہمارے کم سن وزیر خزانہ ملک کو کینڈی لینڈ کا اکاؤنٹ سمجھ رہے ہیں:ماہر معیشت

cocomo-mifta-and-dr-zubaor.jpg


ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جو نئی معاشی ٹیم آئی ہے اسے کچھ سمجھ ہی نہیں ہے، ہمارے کم سن وزیر خزانہ ملک کو کینڈی لینڈ کا اکاؤنٹ سمجھ رہے ہیں، آئی ایم ایف یہ پروگرام ایک بیہودہ پروگرام ہے۔

جی این این کے پروگرام خبرہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد زبیر نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے فارن ایکسچینج ریزرو وہ کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، اب اس میں جو پیسہ موجود ہے وہ شائد ہم استعمال بھی نہیں کرسکتے۔

https://twitter.com/x/status/1534183118244044803
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی معاہدہ بھی نہیں ہوا، ہو بھی جائے تو ہمیں تھوڑے سے پیسے ملیں گے، اس سے اتنا فائدہ ضرور ہوگا کہ اس پیسے کے آنے سے ہمیں دیگر قرضہ جات بھی مل جائیں گے، مگر یہ تمام قرضہ جات ہیں، ان قرضوں کو لے کر ہم موجودہ قرضوں کی ادائیگی کریں گے تو یہ مت سمجھیں کہ خطرہ ختم ہوگیا ہے، خطرہ کچھ دیر کیلئے ٹل گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1534188602426630144
ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ اگر پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول فراہمی سے قبل 100 فیصد قیمت کی ادائیگی کی شرط رکھ رہے ہیں تو آپ سمجھ جائیں کہ مارکیٹ پاکستانی معاشی حالات کو کس نظر سے دیکھ رہا ہے، لوگ آج ہی پیٹرول پمپس کے باہر لائنیں لگاکر کھڑے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1534190089479274498
ڈاکٹر محمد زبیر نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ معاشی ٹیم کو سمجھ ہی نہیں، کم سن وزیر خزانہ کو سنا ، پاکستان کوئی کینڈی لینڈ کا اکاؤنٹ نہیں ہے،ہمیں بتایا جائے کہ ہماری فنانشل مینجمنٹ کا رخ کس طرف ہے،کیااخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے؟ یہ نہیں کہ ہم کفایت شعاری کررہے ہیں ، فیول الاؤنس کم کررہے ہیں ، ان باتوں پر تو ہنسی آتی ہے ، کیا ملکی معیشت ایسے اقدامات سے ٹھیک ہوگی؟

انہوں نےکہا کہ حل یہ ہے کہ اگر حکومت کے پاس 1لاکھ سرکاری گاڑیاں ہیں تو80 ہزار واپس کریں،تنخواہیں بڑھانابند کریں،15 فیصد ہر چیز میں کٹوتی کریں تو پھر بجٹ خسارہ اس حد تک کم ہوگا کہ مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ کوسنبھالا جاسکتا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اسے ایک بے ہودہ پروگرام کہوں گا،کہ جومانےہوئے اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں، مغربی ممالک پر جب قرضے بڑھے تو انہوں نے سرح سود 2،3 فیصد تک محدود کردیا ہمارے یہاں15، 16 فیصد تک پہنچ گیا ہے،جب شرح سود اتنا ہوگا تو قرضے تو خود بخود ڈبل اور ٹرپل ہوجائیں گے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی عمران خان کی حکومت آئی تھی محمد مالک ٹی وی ایکنر سابقہ چیرمین پی ٹی وی کسی ایجنڈے کے تحت اسے زبیر اور اس جیسے کوئی دو تین اور لے اتا اور عوام میں مایوسی پھلانے لگتا کہ یہ حکومت اکانومی نہیں چلا سکے گی آگے تباہی ہو گی
آج اگر یہ شخص ایسی باتیں کر رہا تو کہ عمران خان ان سے بہتر تھا یہ لوٹ مار پروگرام ہیں اس نے اکانومی کو بہترین چلایا تو سمجھ لیجیے یہ تجربا کار ٹیم گئی تیل لینے
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
گنجے شیطان کے پجاری گنجگانڈو سے اور کیا توقع ہے؟