
ہمیں چونا لگادیا، اب ہم آپ کو اعتماد کا ووٹ کیوں دیں گے؟ فاروق ستار حکومت پر برس پڑے
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نےکہا کہ ہمیں چونا لگادیا ہے اب ہم سے اعتماد کا ووٹ مانگا جائے گا تو ہم پوچھیں گے کہ ہم یہ ووٹ کیوں دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی پانی پہلے ہی بند ہے، ہمارا سب کچھ بند ہے اور معاہدے بھی ہمارے ساتھ ہیں جس میں ہمیں چونا لگایا گیا، حلقہ بندیوں میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگیا، اب جب اعتماد کا ووٹ لینے بیٹا آؤ گے تو ایک معصومانہ سوال کا جواب دینا پڑے گا۔
https://twitter.com/x/status/1615736607948013572
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری صاحب، مولانا فضل الرحمان، معاہدوں کے ضامن اور ایگزیکیوٹر سب سے سوال پوچھیں گے کہ اب ہم آپ کو کیوں ووٹ دیں، آپ نے کراچی کیلئے کیا کیا؟ سرکلر ٹرین چلی؟ صاف پانی مہیا ہوا؟ یہ سب کراچی کو تقسیم کرنے اور بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی سازش ہے، ہم نے غیر مشروط اپنا سب کچھ پاکستان کے نام کردیاآگے بھی دیں گے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ اب بیٹا اعتماد کاووٹ لینے آؤ گے تو اس سوال کا تسلی بخش، اطمینان بخش جواب دو گے تو اعتماد کا ووٹ ملے گا ورنہ ہم یہ اعتماد کاووٹ آئندہ کیلئے سنبھال کررکھیں گے،یہ طے ہے کہ اب سرفراز بھی دھوکہ نہیں کھائے گا۔