ہم آزاد قوم ہیں : ثمینہ پیرزادہ نے ایک نیا کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

samina-pirzada-and-imran-khan.jpg


موجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک نیاء کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسا کمیشن بنایا جائے جو معلوم کرے کہ آج ہم جس جگہ کھڑے ہیں، اُس کی شروعات کہاں سے ہوئی؟

https://twitter.com/x/status/1511538800551501829
ثمینہ پیرزادہ نے مزید کہا کہ ایسا کمیشن بنایا جائے جس سے ہم معلوم کرسکیں کہ ہم الزام تراشی کی آخری حد تک کیسے پہنچے، اس کمیشن سے یہ معلوم ہوسکے کہ ہم کردار کا قتل کرنے والی خونی دلدل میں کب گِرے۔

اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ ہر حکومت کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنی چاہیے اور اس کے بعد نئے عام انتخابات کرائے جانے چاہییں۔

https://twitter.com/x/status/1509200420673134593
بعد ازاں ان کی مزید ٹوءٹس بھی سامنے آئیں، اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ عام انتخابات ہونے دیں، ملک کو آگے بڑھنے دیں، اس طرح جمہوریت مضبوط ہو گی، ہم آزاد قوم ہیں، اپنے فیصلے خود کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1510608365113782274
سینئیر اداکارہ اور میزبان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی اور مزید لکھا کہ باقی سب کچھ اگر غیر قانونی ہے تو وفاداری خریدنا کیا قانونی ہے، بس یوں ہی خیال آیا۔

https://twitter.com/x/status/1510774780957536264
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Khwajay ka gawah daddu. Nashai kay gawah bhaand lol
تمہیں کتنے میں خرید کر لایا گیا ہے یہاں؟ کیونکہ جمہوریت اگر ویسے نہ ملے تو مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ اور فالودے والے کے اکاونٹ سے خرید لیتے ہو تم لوگ تو تق کیا مال ہو؟
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
We know..US don't wants IK in Gov..They needs Thiers Puppets like Nawaz. Showbaz..Zardari.. Fazulo in the Gov.. That's is the whole game..