ہونڈا اٹلس کا اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

city-one-e.jpg


ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کے بعد ہونڈا اٹلس کارز لیمٹڈ نے نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے،سرکاری نوٹس کے مطابق کمپنی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں دو مرحلوں میں اضافہ کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے پہلے مرحلے کا نفاذآج سے ہورہاہے،جبکہ دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ بائیس جنوری سے شروع ہوگا،مقامی طور پر اسمبل شدہ تمام ہونڈا گاڑیوں کی نئی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔

ہونڈا نے غیر ملکی زرمبادلہ کی شرح میں اضافے، خام مال کی قیمتوں، اور ترسیل کے اخراجات کو اضافے کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے، کمپنی نے اپنے سرکاری بیان میں واضح کردیا کہ نومبر 2021 سے پہلے گاڑیوں کی بکنگ کرانے والوں پر نئی قیمتیں کا اطلاق نہیں ہوگا انہیں پرانی قیمتوں پر ہی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

1201357580652793.WZNdirBuG2BTraVf6X7w_height640.png


کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے لیے شرائط و ضوابط بھی واضح کردیئے ہیں،22جنوری 2022 کی قیمت 10 نومبر 2021 سے پہلے کے تمام نئے بیک آرڈرز پر لاگو ہوگی، زیر التو آرڈرزجن کی ڈیلیوری جنوری 2022 اور اس کے بعد متوقع ہے،ان پر بھی نئی قیمتیں لاگو ہونگی۔

وہ صارفین جن کے پاس نومبر 2021 کی ڈیلیوری کی متوقع تاریخ ہے اور جن کی ادائیگیاں 11 نومبر 2021 سے پہلے کلیئر ہو چکی ہیں، وہ پرانی قیمتوں پر گاڑیاں وصول کریں گے اور وہ صارفین جن کے پاس نومبر 2021 کا EDD ہے لیکن جن کی ادائیگیاں ابھی 26 نومبر 2021 تک پوری نہیں کی گئی ہیں، وہ گاڑیاں پہلے مرحلے کی قیمتوں پر حاصل کریں گے۔

وہ صارفین جن کے پاس دسمبر 2021 کا EDD ہے لیکن جن کی ادائیگیاں ابھی 26 نومبر 2021 تک پوری نہیں کی گئی ہیں، وہ پہلے مرحلے کی قیمتوں پر گاڑیاں وصول کریں گے،دسمبر 2021 کے EDD کے ساتھ 26 نومبر تک غیر کلیئر شدہ بیک آرڈرز دوسرے مرحلے کی قیمتوں پر ڈیلیوری حاصل کریں گے۔

کرنسی کی مسلسل گراوٹ اور سپلائی چین کے مسائل کے درمیان کار ساز اداروں کے لیے آپریشنل چیلنجز تشویش کا باعث بن گئے ہیں،یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں اب حکومت کی مداخلت کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں۔