ہونڈا نے بھی مختلف ماڈلز کی گاڑیاں کتنے لاکھ روپے تک سستی کردیں ؟

honda-cars-pakistan-price-d.jpg


ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہوئی تو گاڑیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں۔ ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی گاڑیوں کی قیموں میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا ہے تاہم اس کیلئے کچھ شرائط وضوابط بھی ہیں۔

ہونڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں جس کمی کا اعلان کیا ہے اس کا اطلاق 17 اگست سے ہو چکا ہے۔ ہونڈا سٹی 1200سی سی مینوئل ٹرانسمیشن کی قیمت دو لاکھ 80 ہزار روپے کم ہونے کے بعد 37 لاکھ 69 ہزار ہو گئی ہے۔

ہونڈا سٹی 1200 سی سی (سی وی ٹی) کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی نئی قیمت 38 لاکھ 99 ہزار پر آ گئی ہے۔

ہونڈا سٹی کا 1500 سی سی ویرینٹ 3 لاکھ کمی کے بعد 41 لاکھ 39 ہزار میں دستیاب ہو گا، جب کہ اسپائر مینوئل 42 لاکھ 99 ہزار اور اسپائر سی وی ٹی 44 لاکھ 79 ہزار میں خریدی جا سکے گی۔
ہونڈا کی بہترین سیڈان سِوک کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے اسٹینڈرڈ ویرینٹ کی قیمت 63 لاکھ 49 ہزار، اوریل کی قیمت 65 لاکھ 99 ہزار اور سِوک آر ایس 75 لاکھ 49 ہزار کی ہو گئی ہے۔

WhatsApp-Image-2022-08-17-at-16.03.21-768x960.jpeg


ہونڈا کی ایس یو وی BR-V CVT S کی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار ہو گئی ہے اس کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہونڈا نے کچھ شرائط وضوابط لاگو کیے ہیں جن کے مطابق نئی قیمتوں کااطلاق 17 اگست سے بعد بک ہونے والی گاڑیوں پر ہو گا۔ یہ گاڑیاں اکتوبر 2022 کے بعد مل سکیں گی۔

جبکہ جو گاڑیاں ستمبر 2022 تک ڈیلیور کی جانی تھیں ان پر بھی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ تمام ڈسپلے پر موجود گاڑیوں کی انوائس نئی قیمتوں کے مطابق ہوگی۔ ان قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، اور سی وی ٹی شامل ہیں۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
If the price increase, it's applied immediately at deliverty but if you ordered at higher prices, you're not given benefit + see how much they increased and how much reduction has been done. 10 rupay barha keh 2 rupay kum kerod