پرفیکٹ سٹرینجر
Chief Minister (5k+ posts)
جی میں سمجھتا ہوں کہ آمریت کیا ہے۔ سب کچھ دیکھا اور سُنا ہے جو مشرف دور میں ہوا ہے۔ سب کچھ پڑھا ہے جو ایوب نے یحیہ اور ضیا ء نے کیا تھا۔ میں تو آمریت کا دفاع کر ہی نہیں رہا۔ لیکن آپ سے بھی التماس ہے کہ آپ فوج کی نفرت میں اِن ملک کے غداروں کی طرف داری مت کریں ۔ چند ہفتوں پہلے جب نواز بیرونی دورے پر گیا تھا اور اِس فورم پر تحریک انصاف کے کچھ ساتھی اُسے اُس کی پالیسیوں پر برا بھلا کہہ رہے تھے تو آپ ہی فرما رہے تھے کہ نواز جو کچھ بھی ہے دنیا میں جب بھی جاتا ہے تو وہ ہمارا نمائندہ ہے اور اِس طرح دوروں کے بیچ اُس کے خلاف باہر کے ممالک میں مظاہرے کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ پوری دنیا میں ہم اپنا تماشا بنا رہے ہیں۔ تو پھر آپ یہی بات فوج پر بھی لاگو کریں نا۔ فوج لاکھ بری سہی اِس سے کسی کوانکار نہیں لیکن جب کوئی فوج کے خلاف بھارت جیسے دشمن کے طرف داری کرے تو پھر ہمیں کیا اپنے گھر کے اختلافات کی بنیاد پر دنیا کے سامنے اپنی فوج کو بدنام کرنا ذیب دیتا ہے۔۔۔۔
آمریت فرعونیت پر اس وجہ سے خاموشی اگر کی جاتی تو پھر فرعون کے دشمن بھی بہت تھے ۔۔۔
فوج نے ملک پر بار بار قبضہ کیا ہے ۔ ملک توڑا تباہ برباد کیا۔۔۔ہماری فوج پاکستان کےلئے بھارت سے بڑی دشمن ثابت ہوئی ہے ۔
ہماری فوج بھارتی فوج کے مقابلے بذدل فوج ثابت ہوئی ہے ۔
تاریخ زیادہ پرانی نہی۔