(Smile Week) ہفتہ مسکراہٹ

میری گزشتہ پوسٹ پر جس طرح کا ردعمل سامنے آیا وہ نہ صرف انتہائی حوصلہ افزا رہا بلکہ یہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ گئے گزرے حالات میں بھی یہ قوم نہایت سمجھداری اور شعور کا مظاہرہ کر سکتی ہے - آج اسی سلسلے میں ایک اور بات کا اضافہ کروں گی کہ ہم آپس میں اختلاف رکھ کر بھی محبت کا رشتہ آسانی سے قائم رکھ سکتے ہیں - ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف بولیں نہیں اور اگر بولنا پر ہی جائے تو کم از کم سرعام بولنے سے گریز کیا جائے- ایک دوسرے سے مسکرا کر بات کرنے کا کلچر عام ہو جائے تو یقین مانیں پورے معاشرے میں سکون کی فضا قائم ہو جائے گی - تو پھر چلیں آج سے ہم ہفتہ مسکراہٹ شروع کریں کہ آج جمعہ کے دن سے اگلے جمعہ کے دن تک ہم سب سے محبت سے ملیں گے اور مسکرا کر بات کریں گے - انشاللہ اگر ہم نیت کریں گے تو یہ ایک ہفتے کی پریکٹس ہمیں زندگی بھر مسکرا کربات کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار کر دے گی

(فرح صفدر )
٢٠ فروری
٢٠١٥
beauty-parlor-in-a-box-smile-mind-kandy.jpg


 
Last edited:

Insight

Senator (1k+ posts)
We do not have to meet some with a smiling face for a week.
We need to meet everyone with a smiling face or meet in a nice way all life according to our religion.
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
صرف لکھنے کی حد تک ٹھیک لگتا ہے
آمنے سامنے ہو تو یہی مس
فرح صفدر دائیں ہاتھ کا گھما کے دے

دندیاں کیوں نکال رہے ہو ؟
تمھارے گھر میں ماں بہن نہیں ہے کوئی
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

سمجھ نہیں آرہا کہ مسکراتے ہوئے سب کو یہ کیسے بتاوں کہ طالبان حملے میں زخمی ہونے والے مشہور ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر شاہد نواز چھ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج یہ جنگ ہار گئے ہیں
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
ایک دوسرے سے مخالفت پر کوئی ناراض نہیں ہوتا ،ناراضگی جھوٹ اور غلط الفاظ پر ہوتی ہے اگر کوئی سچھ بولے اور طریقے سے پیار محبت سے بولے تو ناراضگی کا امکان کم ہوجتا ہے- اپ نے آج سے مسکراہٹ کا آغاز کیا ہے تو مجھے بچوں کی مسکراہٹ بہت اچھی لگتی ہے

Beautiful-smiling-cute-baby.jpg
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
صرف لکھنے کی حد تک ٹھیک لگتا ہے
آمنے سامنے ہو تو یہی مس
فرح صفدر دائیں ہاتھ کا گھما کے دے

دندیاں کیوں نکال رہے ہو ؟
تمھارے گھر میں ماں بہن نہیں ہے کوئی

اپ دندیاں نکالے بغیر مسکرانے کی کوشیش کریں
 

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
ایک دوسرے سے مخالفت پر کوئی ناراض نہیں ہوتا ،ناراضگی جھوٹ اور غلط الفاظ پر ہوتی ہے اگر کوئی سچھ بولے اور طریقے سے پیار محبت سے بولے تو ناراضگی کا امکان کم ہوجتا ہے- اپ نے آج سے مسکراہٹ کا آغاز کیا ہے تو مجھے بچوں کی مسکراہٹ بہت اچھی لگتی ہے



خان صاحب کبھی اپنی بھی سیکسی سمائل پوسٹ کرو نا