جیو پر تابش ہاشمی کے شو "ہنسنا منع ہے" کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے جس پر ن لیگی سپورٹرز شدید غم وغصے میں ہیں اور تابش ہاشمی کو چینل سے فارغ کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کررہےہیں۔
اس شو میں تابش ہاشمی نے دو مہمانوں کو بٹھایا ہوا ہے اور انکی آنکھوں پرپٹی بندھی ہوئی ہے اور سامنے شہبازشریف کی تصویر ظاہر کرکے پوچھتے ہیں کہ یہ کون ہے؟
اس پر مہمان کبھی چیز، کبھی جانور کہتے ہیں، کبھی کہتے ہیں یہ کھانیوالی چیز ہے ۔
تابش ہاشمی کہتے ہیں کہ وہ کھانے کے شوقین بھی ہیں جس پر مہمان اندازے لگاتے لگاتے یہ تک کہتے ہیں کھاتے تو جانور بھی ہیں۔ تابش ہاشمی کہتے ہیں کہ وہ جانور نہیں انسان ہیں وہ کھاتےہیں۔
اس پر مہمان کہتے ہیں کہ کھانے کے شوقین پھر نوازشریف ہونگے جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کہ ہر کھانیوالی چیز نوازشریف نہیں جس پر مہمان کہتے ہیں کہ پھر شہبازشریف ہونگے۔
اس کلپ کے وائرل ہونے پر ن لیگ سپورٹرز غصے میں آگئے اور عطاء تارڑ، مریم اورنگزیب سے تابش ہاشمی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تابش ہاشمی کوچینل سے نکالا جائے ورنہ ہم جیو نہیں دیکھیں گے، کبھی نے تو تابش ہاشمی پر لعنت تک بھیج دی اور اسے پی ٹی آئی سپورٹر قرار دیا۔
عامر قریشی نے ردعمل دیا کہ تابش ہاشمی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے" کا وہ ایپیسوڈ دیکھنے کے بعد جس میں اس نے وزیراعظم پاکستان اور میاں نواز شریف صاحب کی توہین کی, میں جیو اور انکا کوئی بھی دوسرا ٹی وی چینل نہ دیکھنے کا اسوقت تک عہد کرتا ہوں جب تک اس کو چینل سے نکالا نہیں جاتا- ساتھ ہی جیو کے مالکان, پروگرامز ڈائریکٹر اور اس شو کے پروڈیوسر سمیت اس پروڈکشن میں شامل ہر فرد پر بیشمار لعنت بھیجتا ہوں
ایک لیگی سپورٹر نے کہا کہ تابش ہاشمی جیسا تھرڈ کلاس مراثی بھی 25 کروڑ عوام کے وزیراعظم کی ٹرولنگ کر رہا ہے اگر اس نے آرمی چیف کی ٹرولنگ کی ہوتی تو اسکو ایجنسیوں نے پکڑ لینا تھا اور اگر چیف جسٹس کی توہین کی ہوتی تو اس پر توہین عدالت لگ جانی تھی
طارق مسعود بٹ نے ردعمل دیا کہ جیو پر تابش ہاشمی نامی لونڈے کے پروگرام میں کبھی بے حیائی کو فروغ دیا جاتا ہے، تو کبھی بدتہذیبی کو، حالیہ پروگرام میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ذلت آمیز کردار کشی کی گئی ہے، جس کا سہرا بلاشبہ عطاء تارڑ، مریم اورنگزیب، جیو کو باندھنا چاہئے، جو اس کے مکمل ذمہ دار ہیں
ثمینہ قاسم نے کہا کہ تابش ہاشمی نےاپنےپروگرام "ہنسنامنع ہے”میں وزیراعظم شہبازشریف اورنوازشریف صاحب کی توہین کی ہے۔یہ شخص پکایوتھیاہے۔ہمیں اپنےرہنماؤں کی بےعزتی کسی طوربرداشت نہیں۔میں عطا اللہ تارڑصاحب اورجیونیوزکے مالکان سےگزارش کرتی ہوں کہ اس پروگرام کوفوری طورپر بین کیاجاۓاورتابش کےخلاف ہتک عزت کامقدمہ کیاجاۓ۔
محسن کمال نے کہا کہ تابش ہاشمی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے چائے اگر ایسا نہں ہوا تو ہم پارٹی کے خلاف سخت ردعمل اپنائیں گے کیوں تابش جیسے دوٹکے آدمی نے میری قائدین کے توہین کی ہے جس پر اس معافی مانگتے چائے اگر ایسا نہں ہوا تو پھر ہم اپنا راستہ اختیار کریں گے