کاروبار

ڈالر کی اونچی اڑان ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔۔ نگران حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 15 روپے سے زائد مہنگا ہوگیا ہے۔ آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ہواؤں میں اڑتا رہا۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 304 روپے 45 پیسے پر آج بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر...
ڈالر کی لمبی لمبی چھلانگیں۔۔ انٹربینک میں 302 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 307 روپے کا ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 302 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 317 پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 78 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر...
ڈالر کی قیمت نے پچھلے پرانے تمام ریکارڈ توڑدئیے،پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین کرنسی بن گئی اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 299 روپے ایک پیسے کا ہوگیا اور 300 روپے کا ہندسہ عبور کرنے کیلئے 99 پیسے سے دوری پر ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے ہوا،انٹربینک میں ڈالر کی خرید وفروخت 299 روپے ایک پیسے پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا، بعض اطلاعات کے مطابق 317 سے 320 کا مل رہا ہے۔ گذشتہ دنوں بھی ڈالر کی اونچی اڑان...
درآمدات کے لئےڈالر کی عدم دستیابی کے باعث انڈسٹری کی مشکلات میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔۔ دی نیوز کے رپورٹ کے مطابق ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث خام مال نہ ہونے اور سیل کم ہونے کے باعث بلوچستان ویل لمٹیڈ اور ستارہ پروکسائیڈ لمیٹڈ نے اپنے اپنے پلانٹس کی بندش کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بلوچستان ویل نے موقف اختیار کیا کہ آٹو مینوفیکچرز کی پروڈکشن میں نمایاں کمی سے ان کی سیل بھی بہت گر گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے 18 اگست سے 31اگست تک پرو ڈکشن روکنے...
آج انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا اور ڈالر 302 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کاروباری دن کے اختتام پر 419 پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 48146 پر پہنچ گیا۔ شدید مندی کے...
ایک غیرملکی کرنسی ایسی بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 1000 پاکستانی روپے کے قریب ہو چکی ہے: رپورٹ مہنگائی کی چکی میں پستی پاکستانی عوام کے مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھتے ہیں جا رہے ہیں۔ ایک طرف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت ایک بار پھر سے بڑھنا شروع ہو گئی ہے اور روپے کی قدر میں کمی آتی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد کاروباری دن کے...
پاسپورٹ آفسز میں ملک سے باہر جانے والوں کا رش تیزی سے بڑھنے لگا اور پاسپورٹ حکام کے مطابق روزانہ 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آرہے ہیں۔ پاسپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 40 ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آ رہے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ...
رواں مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں 19اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی2023) میں وصول کی گئی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ایک مہینے میں بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں 19اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جولائی 2022 میں وصول کی گئی ترسیلات کا حجم2 ارب 52 کروڑ9 لاکھ ڈالر تھا جو جولائی 2023 میں کم...
نگراں حکومت کے دورانئے میں متوقع توسیع، آئی ایم ایف پروگرام کے خطرات کئی گنا بڑھ جائیں گے تجزیہ کار مہتاب حیدر کے مطابق 7 ویں مردم و خانہ شماری کی منظوری کے بعد نگران حکومت کے دورانئے میں اضافے کے تناظر میں آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظام کے پروگرام سے وابستہ خطرات کئی گنا بڑھ جائیں گے۔ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی حلقہ بندیوں اور مشین کے حوالے سے کوششیں شروع ہونے جارہی ہیں، پہلی ڈیجیٹل آبادی شماریات کے سرکاری گزٹ کے اجرا کے بعد انتخابی مرحلہ ایک مرتبہ...
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جبکہ روپیہ بھی شدید دباؤ کا شکار رہا ۔ تفصیلات کے کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 956 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج سٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد کمی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ دوسری جانب امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 43 پیسے کا اضافہ ہوا...
آج ملک میں کاروباری منڈیوں میں منفی کاروباری رجحان دیکھا گیا ہے، ایک طرف روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تو دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز منفی کاروباری رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 199 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس48ہزار386 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اس کمی کے باعث 32 ارب روپے کمی ہوئی اور یہ7ہزار 257ارب روپے کی سطح پر آگیا، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ...
پاکستان دنیا بھر میں رہنے کے اعتبار سے سب سے سستا ملک قرار پایا ہے جبکہ سب سے مہنگے ممالک میں سوئٹزرلینڈ کا فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ وئٹر پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے سب سے سستے اور مہنگے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سستا ملک پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔ پہلے دس سستے ممالک میں پاکستان پہلے ،مصر دوسرے، انڈیا تیسرے، کولمبیا چوتھے، لیبیا پانچویں، نیپال چھٹے، ساتویں نمبر پر سری لنکا، آٹھویں نمبر پر یوکرین، نویں پر کرغستان ہے۔ دنیا کے مہنگے ممالک میں یورپی ملک سوئٹزرلینڈ سمیت...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر پاکستان کے 6 بینکوں پر جرمانے عائد کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، الائیڈ بینک سمیت دیگر بینکوں پر مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے کےجرمانے عائد کیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے اپریل تو جون2023 کی سہ ماہی کیلئےجنرل بینکنگ آپریشنز، ریگولیٹری ہدایات کو نظر انداز کرنے اور فارن کرنسی سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر مختلف بینکوں کو یہ جرمانے عائد کیے ہیں۔ مرکزی بینک نے سب سے زیادہ جرمانہ نیشنل بینک پر...
منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت منگوانے کی اجازت مل گئی ڈالر کی فراہمی بڑھانے کے لئے اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت منگوانے کی اجازت دے دی، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر لیٹر نمبر گیارہ جاری کردیا،سرکلر کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔ ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیز کی مالیت کا پچاس فیصد نقد ڈالر میں درآمد کی اجازت ہوگی،برآمد کردہ کرنسیز کا باقی پچاس فیصد بینکوں میں ایکسچینج...
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ۔۔ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا: رپورٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق رواں ماہ 14 جولائی 2023ء تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 65کروڑڈالر رہے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کی وجہ برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، یو اے ای اور عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے قرض کی مد میں ملنے والی رقوم ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں...
آئی ایم ایف اندازے کے مطابق ڈالر 305 روپے تک پہنچنے کا امکان۔۔کسی بھی ملک کے کرنٹ اکائونٹ خسارے کے تخمینہ بارے جاننے کیلئے بنیادی اندازے لگائے جاتے ہیں: رپورٹ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی کرنسی کی شرح تبادلہ کے حوالے سے سٹاف رپورٹ جاری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کی تازہ سٹاف رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال ختم ہونے تک ڈالر کی شرح تبادلہ 305 روپے تک ہونے کا امکان ہے جو اتحادی حکومت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش کیے گئے رواں بجٹ کیلئے استعمال کی گئی...
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی اڑان ۔۔۔انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 78 پیسے مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر 283 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں 2 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر 287 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 33 پوائنٹس کمی کے بعد...
پاکستان میں پٹرول کی اصل قیمت کیا ہے؟ کون کونسے ٹیکسز پٹرول پر وصول کئے جاتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں نجی چینل کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی اصل قیمت161روپے جبکہ ڈیزل کی 166 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پٹرول پر 91 روپے 36 پیسے اور ڈیزل پر 87 روپے 49 پیسے فی لیٹر ٹیکسز عائد ہیں۔ ریفائن شدہ پٹرول پر 71 روپے 83 پیسے جبکہ ریفائن شدہ ڈیزل پر 67 روپے 96 پیسے ٹیکسز عائد ہیں۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 181 روپے 70پیسے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21 پیسے ہے۔ ریفائن ہونے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے فنڈز موصول ہوگئے ہیں، پیسے ملنے سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آئی ایم ایف سے پیسے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب20 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں ، اس رقم کے موصول ہونے کے بعداسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے آئی ایم ایف سے فنڈز موصول ہونے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب...
بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی ہوئی، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دوراقتدار میں ملکی بیرونی قرضوں میں 17.8 ارب ڈالر یعنی 28 فیصد اضافہ ہوا تھا: بلال اظہر کیانی وزیراعظم شہبازشریف کے کوآرڈینیٹر برائے اقتصادیات وتوانائی بلال اظہر کیانی نے سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے پی ڈی ایم حکومت میں ملکی قرضوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں بلکہ مالی سال 2023ء کے پہلے 11 مہینوں میں 5.2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر ملک کے...