ای سی پی کے فیصلے سے پی ٹی آئی کا کتنا نقصان ہو سکتا ہے؟ شاہ خاور کا تجزیہ

4shahkhawarpyiti.jpg

ماہر قانون شاہ خاور نے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو درپیش ممکنہ مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا۔

تجزیہ کار شاہ خاور نے کہا حکومت نے عمران خان کے خلاف ڈیکلئریشن فائل کرنے میں تھوڑی عجلت سے کام نہیں لینا چاہیے کیونکہ اگر وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بنیاد بناتے ہیں تو الیکشن کمیشن نے آئین کے پی پی او 2002 کے سیکشن 6 کی کارروائی مکمل نہیں کی۔

https://twitter.com/x/status/1555281165472317440
شاہ خاور نے کہا کہ ابھی انہوں نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ شوکاز ابھی پی ٹی آئی کو موصول نہیں ہوا۔ شوکاز مل بھی جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پارٹی کو بتایا جائے کہ اس کے خلاف مواد موجود ہے تو کیوں نہ اس کے خلاف اس معاملے پر کارروائی کی جائے۔ اس پر ابھی ایک مرحلہ باقی ہے کہ پی ٹی آئی نے اس پر جواب بھی دینا ہے۔

انہوں نے رائےدی کہ حکومت کو ڈیکلیریشن کیلئے عجلت سے فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں الیکشن کمیشن کی کارروائی کو مکمل ہونے دینا چاہیے اور اس کے جواب میں پی ٹی آئی کا مؤقف بھی دیکھ لینا چاہیے۔