آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کیلئےکھلاڑی نامزد،پاکستانی کرکٹرزنظرانداز

3ICCtesctnazm.jpg

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر 2021 کیلئے 4 ٹیسٹ پلیئرز کو نامزد کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں برطانوی کپتان جوئے روٹ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کائل جیمسن، بھارتی اسپنر روی چندر ایشون اور سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کارنارتنے شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کیلئے کسی پاکستانی کھلاڑی کو نامزد نہیں کیا ہے، حالانکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اس سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔


آئی سی سی کی جانب سے بھارتی اسپنر ایشون اور نیوزی لینڈ کے باؤلر کائل جیمسن کو پلیئر آف دی ایئر کیلئے شامل کیا گیا ہے ، بھارتی اسپنر تو اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں جنہوں نے 52 وکٹیں لی ہیں ان کے بعد پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی 47 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ حسن علی 41 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی نے ان دونوں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت متعدد باؤلرز کو چھوڑ کر رواں سال 27 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے کائل جیمسن کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی کی نامزدگیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس فہرست پر نظر ثانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1475762311927410689
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
Our bowlers took most of their wickets against weaker teams like Zimbabwe, Bangladesh, and the West Indies. Anyhow, Ashwin deserves to be the test player of the year as he took the most wickets in 2021, and that too against the highest-ranked teams (Australia, England, Australia).
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Our bowlers took most of their wickets against weaker teams like Zimbabwe, Bangladesh, and the West Indies. Anyhow, Ashwin deserves to be the test player of the year as he took the most wickets in 2021, and that too against the highest-ranked teams (Australia, England, Australia).
اشون کی سات وکٹیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ پر ہیں جہاں انتہای گھٹیا لو وکٹ تھی بالکل ایسی ہی وکٹ ہم نے ساوتھ ا فریقہ کو پنڈی میں دی تھی ۔بال گٹوں پر لگ کر وکٹوں کو ٹکراتی رہی اگر یہ سات وکٹین نہ ہوتیں تو اسکی پوزیشن حسن علی سے بھی پیچھے چلی جاے گی