ایف آئی اے کا کرپٹوکرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گرینڈآپریشن کا فیصلہ

fia--1-1311.jpg


میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ایجنسی) نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی میں لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی اے کو لکھے گئے مراسلے میں تحقیقاتی ادارے نے مؤقف اپنایا ہے کہ کرپٹوکرنسی منی لانڈرنگ کا بھی آلہ کار ہے۔

کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں اُن 1600 سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے ذریعے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار کیا جا رہا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنے خط میں لکھا کہ کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی فراڈ ميں اب تک شہریوں سے کروڑوں ڈالرز کا غبن ہوچکا ہے، اسٹيٹ بينک نے 2018 سے کرپٹو کرنسی کو پاکستان ميں غير قانونی قرار دے رکھا ہے۔


دوسری جانب ايف آئی اے سائبرکرائم نے کرپٹوکرنسی اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کارروائی شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع ہونے کا امکان ہے جس میں ملک بھر سے گرفتاریاں متوقع ہیں۔

الیکٹرانک میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایف آئی اے نے پاکستان ميں کرپٹو اور ڈيجيٹل کرنسی کا کام کرنے والوں کی فہرستيں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔
 

thegodfatherpart3

Senator (1k+ posts)
Kahan par fraud huva. Kis ne fraud kiya. Koyi ata pata nahi. Only fake propaganda against crypto. Agar crypto par ban lagana ha To fir stock exchange par bi ban lagao.
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
Pagal ho gaye hain, crypto currency ki adoption k ilawa ab aur koi rasta nahin.

India ko dekho kaisay crypto currency k ander apna naam banata ja raha hai, isko adopt karo aur developers ko facilitate karo.
india ne ban kardeya hai nam chankana banata ja rae sir
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Pagal ho gaye hain, crypto currency ki adoption k ilawa ab aur koi rasta nahin.

India ko dekho kaisay crypto currency k ander apna naam banata ja raha hai, isko adopt karo aur developers ko facilitate karo.
They are targeting bucket shops, where the currency is being bought and sold in an OTC market, without any underlying asset. In other words, no regulation....no counterparty. This is gambling and fraud.....not legitimate from any angle.