ایف بی آر نے 9 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

4fbrmoneylaubdarrestb.jpg

ایف بی آر کے انٹرنل آڈٹ نے 9ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم سراغ ملنے پر بڑے کیس کے اہم ملزم مرزا ایاز علی بیگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر انٹرنل آڈٹ نے 9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم ملزم مرزا ایاز علی بیگ کو گرفتار کر لیا۔ ایف بی آر کے مطابق گرفتار ملزم نے منی لانڈرنگ کے لیے کوالٹی انٹرنیشنل کے نام سے جعلی کمپنی بنائی رکھی تھی، ڈی ایچ اے فیز 7 کے نجی بینک کے کئی اکاؤنٹ ملزم کے زیر استعمال تھے۔


ایف بی آر کے مطابق نجی بینک کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے فہرست بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم مرزا ایاز علی کا نام منی لانڈرنگ کی درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہے، گرفتار ملزم کے پاس بیٹری کمپنی کے مالک سے اور کئی شخصیات کی رقوم منتقلی کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے۔

ایف بی آر گرفتار مرزا ایاز علی کو کل کسٹم کورٹ میں ریمانڈ کے لیے پیش کر کے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھائے گا۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
jo party hakoomat se nikelnay ki dhamki de gi. iis ka taluk oos siasi party se bnaya jaay ga.. shaneed hai MQM dobara anti establishment ka soch rehi thi.. phanda pehle se tayar hai
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Oho, torhi si ziada money laundering karta toh current set up main PM ki seat k liye eligible hojata. Chalo koi nahi kisi ministry k liye apply kar lay.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
معلوم نہیں یہ منی لانڈرنگ والا ام حریم کو کیوں نظر نہیں آیا ورنہ اسے بھی کوئی وزارت مل جاتی۔