ای سی سی نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کردی

5%D8%AA%D8%A7%D9%85%D8%A8%D8%A7%DA%A9%DB%81%20%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%DA%86%D8%B9.jpg

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں تمباکو کی کم از کم قیمت مقرر کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں 2022 کے دوران سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حقے اور نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت129 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، میدانی علاقے کے تمباکو کی قیمت 240 روپے فی کلو اور نیم پہاڑی علاقے کے تمباکو کی قیمت281روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149 روپے9 پیسے روپے فی کلو ، وائٹ پٹا 129 روپے کلو، بیورلے 187 روپے 50 پیسے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جس کے بعد قیمتوں کا باقاعدہ اطلاق ہوگا۔