بچپن میں اپنی سکول پرنسپل سے شادی کرنا چاہتا تھا،ابرارالحق

abrar1i1i1.jpg


بچپن میں ہر کوئی اپنے اسکول میں اساتذہ کو پسند کرتا ہے یا ان سے شادی کی خواہش رکھتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ معروف گلوگار ابرار الحق بھی انہی بچوں میں سے ایک ہیں جن کی خواہش کسی عام بچے سے الگ نہیں تھی۔

جی ہاں پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی محبت بچپن میں اپنی اسکول پرنسپل سے ہوئی تھی،نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ابرار الحق ماضی کے لمحات شیئر کیے۔

ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں پہلی بار اپنے اسکول میں اپنی پرنسپل کے ساتھ محبت ہوئی تھی، ان کے والد اور پرنسپل کی ایک دوسرے سے اچھی جان پہچان تھی تو انہوں نے مجھے کہا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ ہو تو اپنی پرنسل کو جاکر بتانا۔

ابرار الحق نے بتایا کہ وہ بار بار شکایتیں لے کر ان کے پاس جایا کرتا تھے تو ایک دن پرنسپل نے مذاق میں کہا کہ تم ایسا کرو میرے ساتھ شادی کرلو ویسے بھی پورا دن تم یہاں شکایتیں لے کر آجاتے ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ناسمجھ بچہ تھا، میں نے پرنسپل کی بات کو سنجیدگی سے لے لیا اور گھر جاکر اپنے والدین کو کہا کہ میں نے پرنسپل سے شادی کرنی ہے۔

میرے گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا آپ ابھی چھوٹے ہو آپ کی ابھی شادی نہیں ہیپی برتھ ڈے ہوگی۔
 
Last edited:
Sponsored Link