سیاسی مک مکا اور سوچ کا ارتقا

Temojin

Minister (2k+ posts)
سیاسی مکالمہ اور سوچ کا ارتقا

ہمارے ہاں سیاسی منظر نامہ کی تصویر کشی ہمیشہ مخاصمت اور محاذ آرائی کی کیفیت سے ہی کی جا سکتی ہے اور حیرانی کی بات ہے کہ ہم لوگ اس سب کو سیاسی جدوجہد کا نام دینے والوں کا ہمیشہ سے ساتھ دیتے آے ہیں اور دیتے رہنے کے ہی آثار نظر آتے ہیں- جمہوری عمل جس ارتقاء کا نام ہے وہ ناپید رہنے کی بنیادی وجہ یہی انداز سیاست ہے جو ہمارے خطّہ میں رہنے والے جبلی طور پر پسند بھی کرتے ہیں- جلاؤ، گھیراؤاور شور مچاؤ سیاست کے بڑے ہتھیار سمجھے جاتے ہیں- بلکہ ایک خیال کے مطابق نوجوان نسل کے نزدیک زندگی کے تمام پہلوؤں میں یہ خصائص اعلی اور جرات مندی کی علامت سمجھے جاتے ہیں- صحافیوں سے لے کر جنرلوں تک نام نہاد شعلہ بیانی (حالانکہ شعلہ بیانی اور لچر پن میں فرق ہوتا ہے) کی خصوصیت سے بھرپور لوگ ہی محب وطن سمجھے جاتے ہیں جبکہ دھیمے لہجے میں بات کرنے والے، حقائق پیش کر کے مدلّل جواز پیش کرنے والے اور جنگ سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دینے والے بزدل اور اکثر غدار قرار دیے جاتے ہیں- اس بات سے قطع نظر کہ جنگ ایسی نہیں ہوتی جیسے فلم میں دکھائی جاتی ہے اور دو سے تین گھنٹے میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے بلکہ کچھ اور ہی ہوتی ہے- دس گھنٹے بجلی نہ آنے، ٹارگٹ کلنگ اور پانی کی کمیابی پر شور مچانے والے اسی بلکہ اس سے بھی زیادہ شد و مد سے جنگ پر تیار ہوتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ جناب جنگ میں تو بجلی آتی ہی نہیں اور پانی کا حصول جوے شیر لانے سے ذرا زیادہ ہی مشکل ہو سکتا ہے جبکہ کلنگ میں سے ٹارگٹ کا سابقہ ہٹا کر بے دریغ اور مسلسل کا سابقہ لگ جاتا ہے- لیکن کیا کہئے کہ باتوں باتوں میں ہم نیل کے ساحل سے تا جاپان و کاشغر سب فتح کر لیتے ہیں اور اسمیں برا بھی کیا ہے، قوم بھی کچھ دیر کو اس رومان میں کھو جاتی ہے اور جرات و ہمت کا احساس بھی پیدا ہو جاتا ہے اس سے قطع نظر کہ جب امریکہ (امریکہ اس لئے کہ عام طور پرجو کرتا ہے امریکہ ہی کرتا ہے) کا دل کرتا ہے وہ کھل کھیلتا ہے اور آپ تب باتیں بھی نہیں کر پاتے- طرّہ یہ کہ پھر کتابیں لکھ کر ببانگ دھل آپ کے تمام بیانات اور دعووں کی نفی کرتے ہوئے سب کہ ڈالتے ہیں اور کوئی تردید کرنے کی جرات بھی نہیں کرپاتا-

خیر جرات و ہمت کے دعووں سے قطع نظر، بات تھی ہمارے سیاسی رویوں کی- گو پچھلے کچھ سالوں سے سیاسی عمل میں بہتری آئی ہے اور سیاسی قوتیں بھی کسی حد تک بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے پر مجبوراً تیار ہو ہی رہی ہیں، جمہوریت بہرحال تنے ہوئے تار پر بازیگری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیسے تیسے چلتی جا رہی ہے- افسوسناک بات یہ ہے کہ سیاسی قوتوں اور عوام کے لئے اب تک سب سے بڑے مسائل انتخابی عمل میں ہو چکی بے قائدگیاں اور ایک فریق کے لئے کرسی ہلانا اور دوسرے کے لئے بچانا ہی ہیں- ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی چٹ پٹی خبر جو انہی مسائل سے متعلق ہوتی ہے زینت زبان و بیان بنی نظر آتی ہے، لفاظی اور علم و فضل کے دریا بہاے جاتے ہیں، عوام سوشل میڈیا اور اصل زندگیوں میں ایسی ہی باتوں پر دست و گریبان نظر آتی ہیں جبکہ سیاسی معاملات میں مہارت تو اب صرف ماؤس ہلانے سے ہی حاصل ہو جاتی ہے- رہے عوامی مسائل تو بھیا وہ تو ہمیشہ سے ہیں، اصل بات تو یہ ہے کہ ملک میں حکومت کس کی ہونی چاہیے- کسی بھی جگہ سیلاب یا کسی اور مشکل کو صرف سیاسی مقاصد کے لئے ہی استمال کیا جاتا ہے اور جدید ذرائع ابلاغ نے تو اس عمل کو مزید نکھارعطا کیا ہے کہ بھوک سے بگڑی ہوئی شکلوں، پانی سے بھرے ہوئے گلی کوچوں، تباہ حال غریبوں اور ٹوٹے ہوئے بندوں کی تصاویر ان گنت بار دکھا دکھا کر شاید بے حسی ہی کو فروغ دیا جاتا ہے کہ ہر سال یہی سب دیکھنے کے باوجود ان جذباتی لمحات کو چھوڑ کر بنیادی سوال اقتدار میں بیٹھے ہوئے اشخاص اور ان کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ہی رہتا ہے- ہم کھانا کھاتے ہوئے بے گھر، بے در اور بھوکوں کو دیکھ کر چچ چچ کرتے ہوئے بھوک کی سختیوں کا بلیغ اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے پر ملنے والے اجر کا ذکر کرتے ہوئے دوبارہ لقمے توڑنے میں مصروف ہو جاتے ہیں اور صرف چند لمحات بعد اسی چینل پر چلنے والی کسی چٹ پٹی خبر پر ہمیں وہ اجر بھی بھول جاتا ہے اور وہ افسوس بھی جبکہ قہقہہ ایسا ہوتا ہے کہ حلق سے نیچے جاتا لقمہ دکھائی دیتا ہے- یہ اور بات ہے کہ اس موقعہ پر ہمدردی میں کہے گئے فقروں کا چٹخارہ اتنا زبردست ہوتا ہے کہ ہم کھانا ختم کرنے کے بعد بھی انہیں یاد کر کر کے اپنی بلاغت کے لطف میں بار بار کھو جاتے ہیں اور اس یاد کرنے کے عمل میں ہمارے "تقویٰ" کو نفس اور شیطان مردود سے جو خطرہ لاحق ہوتا ہے اس پر بار بار توبه بھی کرتے ہیں اور سب کے سامنے غیر اضطراری طور پر کانوں کو ہاتھ لگا کر ارد گرد والوں کو بھی اس معصومانہ عمل تیقن میں شریک کر لیتے ہیں- جرات ایمانی، ایثار اور انسانیت دوستی کے اس بے مثال مظاہرہ کے بعد ہم اپنی ذہانت کا اطلاق بین الاقوامی مسائل، ان کے ہمارے ملک پر اثرات اور ترقی یافتہ ممالک کی قیادت کے دیسی قیادت سے موازنہ کے بعد اقتدار کی منتقلی کے تمام امکانات پر کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں- خارجہ امور اور ان پر ہماری کمال گرفت بھی دوران گفتگو یا فیس بک پر دوران تحریر مد نظر رہتی ہے-

لیکن سوال یہ ہے کہ اس سب سے سے عوام کو خود کیا حاصل؟ کیا اس تمام عمل اور سوالات صرف رموز حکمرانی تک ہی محدود رہنے سے کیا تمام بنیادی مسائل حل ہو سکتے ہیں یا یہ شترمرغ کی طرح ریت میں سر دیے رہنے اور سب خود ہی ٹھیک ہو جانے کی خواہش کا بالواسطہ اظہار ہے؟ جب تک عوام تمام بنیادی مسائل کو حقیقی نظر سے دیکھ کر حکمرانوں سے ان پر بات کرنے یا ان کی توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کرانے کی طرف قدم نہیں بڑھایینگے، یقین رکھیے اس سمت میں کوئی بہتری شاید ہی دیکھنے میں آے گی اور آنے والی حکومتوں کی ترجیح بھی یا تو نظروں کو دکھنے والے اور کم از کم عرصۂ میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر بننے والے مہیب منصوبوں یا زبانی دعوؤں تک ہی محدود رہے گی- یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ بنیادی ڈھانچہ یا انفراسٹرکچر بنانا واقعی اھم ہوتا ہے لیکن ان کی آڑ میں تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے دوسرے منصوبوں کو نظر انداز کر دینا بھی ترقی معکوس کا ہی سبب بنتا ہے- ترقی کے یہ سب عوامل پہلو بہ پہلو ہی ایک ترقی یافتہ، مہذب، تعلیم یافتہ اور کسی حد تک مطمئن معاشرہ اور ممالک کو جنم دیتے ہیں- ہمیں یہ سمجھنا پڑے گا کہ حکمرانوں کے مسائل ہمارے اصل مسائل نہیں بلکہ بیان کردہ دوسرے پہلو ہماری توجہ کے مکمل طور پر حامل ہونے چاہییں اور ہماری بحثیں، باتیں اور بیٹھکیں ان سب پر حقیقی اور عملی تبادلہ فکر پر مشتمل ہونی چاہییں- یاد رکھیے کہ مقتدر طبقہ یہ کبھی نہیں چاہتا کہ آپ کی توجہ ان مسائل کی طرف جائے کیونکہ اس سب سے ان کی جیب میں جانے والا حصّہ، بلا سوال حکمرانی کا استحقاق اور بغیر کام کیے تمام تحسین کے حقدار ہونے کو کاری زک پہنچتی ہے- یہ بات بھی قابل غور اور انتہائی اھم ہے کہ یہ تمام عمل عام طور پر فروغ پذیر جگت بازی، اظہار خیال میں دشنام طرازی اور مدلّل گفتگو سے بیزاری کے رجحانات سے پاک ہونا چاہیے- ایسا ہو سکتا ہے تو ٹھیک ورنہ وہی سب جاری رکھیے، کم از کم آپ کا مزہ تو کر کرا نہیں ہو گا-


I don't have much know how about posting it direct from the source so copied and pasted it from what I had originally written. The last article posting was in the form of a direct link to the newspaper but it had been corrected by the admin (with the heading of "SOURCE" beneath it) and deleted by the admin today when I posted this one, if anybody can please guide me about the procedure, It'd be appreciated. Thank you and provide feedback.
:)

http://dunyapakistan.com/29330/siasi-mukalmy-ki-kamzoriyan-column-by-timojan-mirza/#.VcYj5SaqpBc
 
Last edited:

Faisal

Politcal Worker (100+ posts)
Re: Siasi Mukalmah aur soch ka irtiqa

Please add the source. Is it your own written stuff?
 

shami11

Minister (2k+ posts)
Pakistani Siasat us ganday character waloo jesi hain jo kehi bhi or kabhi bhi apnay faida kay liye apnay ape ko bache detay hain...

Yahi log pehlay iqtadar main annay say pehlay logo ko ulta latkanay ki dhumki detay hain phir apnay iqtadar ko bachanay kay liye unhi kay driver bun jatay hain

Jaha Islam ka terka legana ho waha wo bhi lug jata hain or jub nangay pakray jaye tu liberal honay ka sticker lega lia….
 

Temojin

Minister (2k+ posts)
Re: Siasi Mukalmah aur soch ka irtiqa

Please add the source. Is it your own written stuff?

I had made a thread with source but I don't know how to add it without URL, it had the complete URL and it was deleted by some admin. If you can please forward or convey the method to me, It'd be appreciated. I tried different editing options but couldn't. Yes! Its my piece of writing. The title has also been turned into muk muka than mukalmah :) I tend not to use such words.
 
Last edited:

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
00055902.jpg
Inn sood khooron ki Tasweer par abhi tak koi tabsara nahin aaya .
 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
Sood khoor ki aik aor tasweer jis main iski asal fitrat ka andaza lagaya ja sakta hay ....

u8_Nawaz-Sharif-002.jpg
 
Last edited:

Temojin

Minister (2k+ posts)
I have myself changed the picture to actual one and tried to change the title as well but seems like not working.