شریف خاندان کا ڈرامہ ورکروں کو متحرک کرنے کی کوشش

Dastgir khan19

Minister (2k+ posts)
بد قسمتی کے بادل شریف خاندان کی چھت چھوڑنے کو تیار نہیں . ایک طرف اسٹبلشمنٹ کے پیر پڑتے ہیں تو دوسری طرف انقلاب یاد آ جاتا ہے . تمام تر باتوں کا نتیجہ شریف خاندان کی مخالف سمت جا رہا ہے . ایک طرف شہباز شریف اسٹبلشمنٹ کے ایک دھڑے سے ڈیل کرتا ہے تو دوسری طرف اسے مقتدر حلقوں کا انتقام برداشت کرنا پڑتا ہے
لندن واقعہ اس با ت کی طرف واضح اشارہ ہے کہ نواز شریف کی جائیداد نیلا می کے بعد شريف خاندان اب ہمدردی کی لہر پیدا کرنا چاہتا ہے اور اپنے ورکروں کو متحرک کرنا چاہتا ہے تاکہ مزید نیلا می اور املاک کی تباہی سے پہلے عوامی پاور شو کر سکے . آنے والے وقت میں شریف خاندان کا مری کا محل اور جاتی امرا کا محل خطرے سے دو چار ہے
اس لیے شریف خاندان اپنے ورکر کا ٹمپریچر چیک کر رہا کہ نواز شریف کی محبت میں کتنے لوگ باہر نکلتے ہیں . اس بات سے شریف خاندان کو مایوس ہو گی کہ اس کی عوامی قوت یا سٹریٹ پاور نہ ہونے کے برابر ہے . اس کی وجہ وہ الیکٹ ايبل کی سیاست ہے جسے شریف خاندان نے عروج بخشا تھا . پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود نون لیگ کی سٹریٹ پاور صفر ہے

جیسے ہی ترین گروپ اٹھا نواز شریف کو دوباره وزیراعظم بنانے اور انقلاب کی باتیں شروع ہو گئیں . نون لیگ کے پیر زمین پر نہیں ٹک رہے تھے اور بڑی بڑی انقلابی باتیں ہو رہی تھی . لیکن جیسے ہی ترین کے غبارے سے ہوا نکلی اور نواز شریف کی زمین نیلا ہوئی ایک بار پھر انقلاب کو سانپ سونگھ گیا ہے . جیسا کہ شہباز شریف کچھ عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر تخته الٹنے کی کوشش کر رہا ہے اس لیے مقتدر حلقے مزید ہوشیار ہو چکے ہیں اور شریف خاندان کے لیے مزید اعتاب تیار کیا جا رہا ہے . اب دیکھنا یہ ہو گا کہ شریف خاندان مزید نیلامیوں اور انتقام سے کیسے بچتا ہے