عامر لیاقت کو پارلیمنٹ کون "اہتمام" کیساتھ لیکر آیا؟ نام بتادئیے

amir-liaquat121.jpg


کراچی: پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ میں لانے والوں کے نام بتادیے۔

نجی چینل ہم نیوز کے شو میں عامر لیاقت اور فیصل واڈا شریک تھے تو محمد مالک نے عامرلیاقت سے سوال کیا کہ انہیں بڑے اہتمام سے پارلیمنٹ کون لایا جس پر عامرلیاقت نے دلچسپ جواب دیا۔

عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پچھلے 7 دن سے کوششیں کررہے تھے، ان میں ایک آپکے شو میں بیٹھے ہیں، فیصل واڈا بھائی۔۔ باقی علی زیدی، فوادچوہدری اور علی محمد خان تھے۔



ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ "ہم لائے گئےہیں "کی درست تشریح
https://twitter.com/x/status/1461038026797236229
وسیم بادامی کے شو میں بھی عامرلیاقت نے یہی بات کی ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم چلے جائیں گے، ووٹنگ مشین کا بل پاس نہیں ہوگا تو میں نے کہا کہ ہم بھی ان سے کھیل لیتے ہیں اسی لیے ایسا کہا کہ لایا گیا ہے۔

وسیم بادامی نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ میں آپ کو کون لایا تھا؟ اس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ علی محمد خان، علی زیدی، فیصل واوڈا اور فواد چوہدری لائے تھے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ اتحادی نہیں ہوں پاکستان تحریک انصاف کا ممبر ہوں، میں ابھی بھی کہتا ہوں مجھے لایا گیا تھا، غیرسیاسی تشخص رکھنے والے شخص کا تاثر غلط ہے۔اب کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، میں پی ٹی آئی کا ممبر ہوں۔


عامر لیاقت نے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ استعفیٰ دیا تھا لیکن اسپیکر اسد قیصر نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا پھر وزیراعظم نے استعفیٰ منظور بھی نہیں کیا۔

دوسری جانب عامر لیاقت نے علی زیدی کیساتھ اپنی تصویر شئیر کی اور اشعار کے ذریعے تبصرہ کیا کہ
ہم آئے تو نہیں ہاں مگرلائے گئے ہیں
ان ہی راہداریوں میں پائے گئے ہیں
نہیں ممکن کہ کرے دور کوئی عمراں سے
گھنی دھوپ میں میشہ چھائے گئے ہیں
علی تھے ساتھ تو خیبر میں اک آئی آواز
عامر بن فہیرہ بھی یہاں لائے گئے ہیں

https://twitter.com/x/status/1460888709126135814
انہوں نے اشعار کیساتھ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی

https://twitter.com/x/status/1460890668067438594