عمران کو نواز و زرداری کی کرپشن فہرست میں شامل کرنا ناانصافی ہوگی:عارف حمید

arif-hameed-bhati-nawaz-sharif-naz.jpg


عمران خان کو نواز شریف وزرداری کی کرپشن والی فہرست میں شامل کرنا انصاف سے ناانصافی ہوگی،عارف حمید بھٹی

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان پر براہ راست کرپشن کےالزامات نہیں ہیں،لہذا انہیں زرداری یا نواز شریف کے ساتھ کھڑا کرنا انصاف سے ناانصافی ہوگی۔

جی این این کےپروگرام"خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کم و بیش 35 سال اس ملک پر حکومت کی،اس دوران یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرےپر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگاتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ ان جماعتوں کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کےکیسز بھی کھلےہوئے ہیں،دوسری جانب عمران خان ہے جس کے پاس صرف ساڑھے تین سال کی حکومت ہے جو بہت مثالی نہیں تھی مگر عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں لگ رہا۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ان کی پارٹی پر الزام لگ رہا ہے کہ انہوں نے چندے میں باہرسے بینکنگ چینل کے ذریعے آنے والی رقم غیر قانونی ہے، یار خدا کا خوف کرو، آپ کرپشن کھاگئے دوسری جانب عمران خان پر براہ راست کرپشن کا الزام نہیں ہے۔

سینئر تجزیہ کارنے مزید کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے ہی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے،8 سال پرانا کیس ہےجس میں پانچ سال ن لیگ کی حکومت تھی، تب تو یہ فیصلہ نہیں آیا؟ساڑھے تین سال عمران خان کی حکومت رہی اس میں بھی فیصلہ نہیں آیا، فیصلہ کب ہوا ؟ جب امریکہ کو "ایبسیلوٹلی ناٹ" کہا گیا،جب عمران خان اپنی مرضی سے روس کے دورے پر گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے طاقتور حلقوں کو ناراض کیا، اچانک ایسا کیا ہوا کہ اتحادی جماعتیں رات و رات چھوڑ کر دوسری سائیڈ پر چلی گئیں، حرام اسمبلی حلال ہوجاتی ہے، درحقیقت عمران خان کو روکنے کا راستہ ہی یہ ہے اسی لیے الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ آیا ہے۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
درست فرمایا، جہاں تک کرپشن کا تعلق ہے وہ دونوں ابھی #عمران_ٹھاکرے کے سامنے طفل مکتب ہیں