نون لیگ نے اپنے موقف کا اظھار کر دیا ہے وہ اسمبلی میں پیش تحریک کی حمایت کریں گے - تحریک انصاف کو خوش ہونا چاہئے کہ نون لیگ زیادہ تر خاموش رہی ہے ورنہ پچھلی حکومت میں بھی فیض آباد دھرنا ہوا تھا اور تحریک انصاف ٹی ایل پی کے ساتھ کھڑی ہو گئی تھی - اب اگر نون لیگ ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی تو یہ ذمے دار رویہ ہے باقی ناموس رسول کی قراداد کی کون مخالفت کر سکتا ہے لیکن اس میں فرانس کے سفیر کو نکالنا بھی شامل ہے - سب پارٹیاں حق میں ووٹ دے دینگی پیپلز پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گے اور پھر حکومت کا کام ہے وہ فرانس کے سفیر کو رکھتی ہے یا نکالتی ہے - دونوں صورتوں کی ایک بہت بڑی قیمت ہے - حکومت نہ اسے نگل سکے گی نہ اگل سکے گی - پہلے ہی ان کے ساتھ تحریری محائدہ کیوں کیا تھا اب بھگتو