لاہور میں سگے باپ جنسی درندے بن گئے ہیں، سگی بیٹیوں سے زیادتی کے 2 واقعات سامنے آگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ اور شاہدرہ میں باپ کی جانب سے سگی بیٹیوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں جن کے مقدمات متاثرہ بچیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیے گئے ہیں۔
پہلا واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی 15 سالہ سگی بیٹی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث لڑکی حاملہ ہوگئی، لڑکی کی والدہ کی جانب سے مقدمہ درج کروانے پر پولیس نے ملزم خاور کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسرا واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں رپورٹ ہوا جس میں جمشید نامی شخص نے اپنی 14 سال کی سگی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
لڑکی کی والدہ نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔