نامعلوم افراد نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چرا لی

13%D8%AC%DB%8C%D9%86%D9%86%D8%A7%DA%BE%D8%A7%DB%8C%D9%86%DA%A9.jpg


نئے پاکستان میں انوکھی چوری، صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چوروں نے قائد اعظم کے مجسمے کو بھی نہ بخشا ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چرالی۔


پولیس کا کہناہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب نامعلوم چور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب مجسمے سے عینک چرا کر لے گئے، دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔


سیکیورٹی انتظامات کے باوجود عینک چوری ہونا سیکیورٹی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


اس سے قبل بہاولپور سے لیجنڈری اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری ہوگئی تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو فوری طور پر دوسری عینک لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
 
Advertisement

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہو سکتا ہے کہ چور سیالکوٹ والے حادثے کو قاید اعظم کے نقطہ نظر سے
دیکھنا چاہتے ہوں؟….اب اس میں کیا 😁
 

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
ہو سکتا ہے اسکے گ میں بہت خارش ہو اور خارش کو کجانے کے لیے اسے اس عینک کی ڈنڈی کی ضرورت ہو۔۔
تو اپنی عینک کی ڈنڈی استعمال کر لیتا ۔ قائد اعظم کی عینک کی ڈنڈی کی کیا ضرورت تھی ۔ کیا قائد اعظم اپنی عینک . کی ڈنڈی اس کام کے لئے استعمال کرتے تھے ؟ .
 

Nice2MU

Prime Minister (20k+ posts)
تو اپنی عینک کی ڈنڈی استعمال کر لیتا ۔ قائد اعظم کی عینک کی ڈنڈی کی کیا ضرورت تھی ۔ کیا قائد اعظم اپنی عینک . کی ڈنڈی اس کام کے لئے استعمال کرتے تھے ؟ .

قائد اعظم کے نام میں برکت بہت ہے جیسے عام کاغذ میں اور قائد اعظم کی تصویر والے کاغذ میں۔
 
Sponsored Link